شان مسعود کو کیوں نہیں کھلاتا، بابراعظم کا حیران کن موقف

پاکستان کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار اوپننگ بیٹسمین شان مسعود حالیہ عرصے میں نہ صرف ریڈبلکہ وائٹ بال سے بھی شاندار کارکردگی دکھارہے ہیں۔پی ایس ایل کے گزشتہ تین سیزنز میں اُن کی کارکردگی شاندار رہی ہے۔

اور اب وہ انگلینڈمیں کائونٹی چیمپئن شپ میں 9میچز میں لگاتار دو ڈبل سنچریوں اور ایک سنچری سمیت 844رنزبناکر اپنی اہمیت منواچکے ہیں مگر اس کے باوجود اُنہیں ویسٹ انڈیزکے خلاف ہوم ون ڈے سیریز کیلئے اسکواڈمیں شامل نہیں کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر یہ بحث جاری ہے کہ پاکستان کے ون ڈے اسکواڈمیں عبداللہ شفیق یا شان مسعود میں سے کسے ہونا چاہیے؟۔ اس بارے میں جب بابراعظم سے سوال کیاگیا تو اُن کا کہناتھا کہ ٹیم کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیم منتخب کی جاتی ہے۔بابر اعظم نے مزید کہا کہ عبداللہ کی موجودگی میں اوپنر شان مسعود کیلئے جگہ پانا ذرا مشکل دکھائی دے رہا ہے لیکن بہرحال کسی فرد کو منتخب کرنے کا ہمارا بنیادی مقصد ٹیم کا مفاد ہے۔

Check Also

ملتان سلطانز نے کوالیفائرمیچز کھیلنے کا ریکارڈ بناڈالا

ملتان سلطانز نے پی ایس ایل 2024 کے آخری رائونڈمیچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو شکست …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔