دورۂ سری لنکا سے پہلے پاکستان ٹیم کو بڑا دھچکا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے جولائی 2022میں دورۂ سری لنکا سے قبل ہی بڑا دھچکا لگ گیاہے جسے اس ٹور میں آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اپنی پوزیشن بہتربنانے کا چیلنج درپیش ہے۔

اب پاکستان کے دورۂ سری لنکا سے قبل ہی پاکستان ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیاہے جو آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ایک درجہ نیچے پھسل کر چوتھے سے پانچویں نمبرپر چلی گئی ہے جس کی وجہ آج بنگلہ دیش کے خلاف سری لنکا کی فتح ہے۔

پاکستان کی پوزیشن ہل گئی

سری لنکا نے آج بنگلہ دیش کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں دس وکٹوں سے شکست دیکر نہ صرف سیریز ایک صفر سے اپنے نام کی بلکہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اپنے پوائنٹس کا تناسب 55فیصد سے زائد کرتے ہوئے پاکستان سے چوتھی پوزیشن بھی چھین لی۔

اب پاکستان 52.38فیصد پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبرپر چلاگیاہے۔آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے اور پانچویں نمبرپر کھڑی سری لنکا اور پاکستان کی ٹیمیں اب جولائی میں آمنے سامنے آئیں گی جس میں دونوں کے درمیان اپنی پوزیشن بہتربنانے کی جنگ چھڑے گی۔

Check Also

عثما ن خان نے بڑا پی ایس ایل ریکارڈ بناڈالا

ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے جارح مزاج بیٹر عثمان خان نے پی ایس ایل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔