پال اسٹرلنگ نے تباہی مچادی، اوورمیں5چھکے اورچوکا جڑدیا، طوفانی سنچری

آئرلینڈکے خطرناک اوپننگ بیٹسمین پال اسٹرلنگ نے آج ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں طوفانی بیٹنگ کرتے ہوئے نہ صرف 51گیندوں پر 119رنزکی دھواں دار اننگز کھیلی بلکہ ایک اوورمیں لگاتارپانچ چھکوں اور ایک چوکے سمیت 34رنزبھی بٹورے۔

گوکہ پال اسٹرلنگ نے اوورمیں 34رنزبنائے مگر پھر بھی یہ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں ایک اوورمیں زیادہ رنزکا ریکارڈنہیں ہے بلکہ اس ٹورنامنٹ کی تاریخ میں ایک اوورمیں زیادہ رنزکا ریکارڈ38کا ہے جو کہ نیوزی لینڈکے اسکاٹ اسٹائرس نے 2012میں سسیکس کیلئے کھیلتے ہوئے بنائے تھے۔ اس اوورمیں تین چوکوں اور تین چھکوں کے علاوہ ایکسٹرا8رنزبنے تھے۔

پال اسٹرلنگ نے آج دھواں دھار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناصرف ایک اوور میں 34 رنز بنائے بلکہ 51 گیندوں پر برق رفتار 119 رنز کی اننگز بھی کھیلی۔

بلاسٹ ٹی ٹوئنٹی میں برمنگھم بیئرز کی جانب سے نارتھمپٹن شائر کے خلاف کھیلتے ہوئے پال اسٹرلنگ نے اننگز کے تیرہویں اوور میں جیمز سیلز کو نشانے پر رکھا اور انہیں ایک ہی اوور میں 5 چھکے اور ایک چوکا جڑا۔

پال اسٹرلنگ نے جیمز سیلز کے اوور کی پہلی 5 گیندوں پر 5 چھکے لگائے تاہم اوور کی آخری گیند ٹھیک طرح سے ان کے بلے پر نہ آ سکی اور وکٹ کیپر کے ساتھ سے ہوتی ہوئی 4 رنز کے لیے باؤنڈری سے باہر چلی گئی، اس طرح انہوں نے ایک اوور میں 34 رنز بنائے۔

پال اسٹرلنگ پی ایس ایل 2023 کے بارے میں

آئرلینڈ کے جارح مزاج اوپننگ بلے باز پال ا سٹرلنگ 2023 میں پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ واپسی کاذہن بنا رہے ہیں۔

پال اسٹرلنگ کو 2021 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے متبادل کھلاڑی کے طور پر شامل کیا تھا اور انہیں سلور کیٹیگری میں اگلے ایڈیشن میں برقرار رکھا گیا تھا۔

انہوں نے کہا ہے کہ میں نے پی ایس ایل میں بہت لطف اٹھایااور اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ بہت مزا آیا تھا۔

پی ایس ایل 7 میں پال اسٹرلنگ نے پانچ اننگز میں 187 رنز بنائے اور دو نصف سنچریاں اسکور کیں لیکن قومی ذمہ داریوں کی وجہ سے انہیں ٹورنامنٹ چھوڑنا پڑا تاہم بعد میں انہوں موجودہ چیمپئین لاہور قلندرز کے خلاف ایلیمینیٹر میں شمولیت اختیار کی۔

Check Also

پی ایس ایل تاریخ میں زیادہ سنچریاں کس ٹیم کی جانب سے بنی ہیں؟

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سنچری بنانا ایک بڑا کارنامہ سمجھا جاتا ہے۔2005 میں جب ٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔