پاکستان کیلئے بھارت سے تیسری پوزیشن چھیننے کا آسان موقع

پاکستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان آٹھ جون سے شروع ہونے والی سیریز آئی سی سی ورلڈکپ سپرلیگ 2023کا حصہ ہونے کے سبب انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور اس سیریزمیں پاکستان کیلئے ٹاپ تھری ون ڈے ٹیموں میں جگہ بناتے ہوئے بھارت سے تیسری پوزیشن چھیننے کا موقع بھی موجود ہے۔

موجودہ وقت میں پاکستان ٹیم آئی سی سی ورلڈکپ سپرلیگ 2023کے پوائنٹس ٹیبل پر نویں نمبرپر موجود ہے اور ورلڈکپ 2023میںمیزبان بھارت کے علاوہ دیگر سات وہی ٹیمیں ہی براہ راست کوالیفائی کرسکیں گی جو ٹاپ ایٹ ٹیموں میں شامل ہیں۔

ویسٹ انڈیزکے خلاف ہوم سیریزمیں پاکستان کیلئے نہ صرف ٹاپ ایٹ ٹیموں میں شامل ہونے کا موقع موجود ہے بلکہ وہ ٹاپ تھری ٹیموں میں بھی جگہ بناسکتی ہے۔

پاکستان اگر سیریزکا ایک بھی میچ جیت جائے تو وہ چوتھی سے چھٹی کسی بھی پوزیشن پر براجمان ہوجائے گاکیونکہ اس صورت میں پاکستان، آسٹریلیا اور افغانستان کے پوائنٹس عین برابر ہوں گے اور نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر پوزیشن کا فیصلہ ہوگا۔

Check Also

 آج سلطانز- گلیڈی ایٹرزمیچ پلے آف میں ہلچل مچائے گا

پاکستان سپرلیگ 2024 میں آج رائونڈ مرحلے کا آخری میچ ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔