پاکستان کیلئے بھارت سے پانچویں ون ڈے رینکنگ چھیننے کا موقع

پاکستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان 8جون سے ملتان میں شروع ہونے والی تین ون ڈے میچز کی سیریز بھارت پر قہر بن کر ٹوٹ سکتی ہے جس میں پاکستان ٹیم اچھے نتائج دیکر دو بڑی ریس میں بھارت کو پیچھے چھوڑسکتا ہے۔

اگر پاکستان نے سیریزمیں دومیچز بھی جیت لئے تو وہ آئی سی سی ورلڈکپ 2023سپرلیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر بھارت سے تیسری پوزیشن چھین لے گا۔ 2-0 کی کامیابی سے پاکستان کے پوائنٹس 80ہوجائیں گے جبکہ بھارت کے پاس فی الوقت 79پوائنٹس ہیں۔

دوسری جانب،آئی سی سی کے رینکنگ پریکڈشن نظام کے مطابق پاکستان ٹیم اگر ویسٹ انڈیزکو سیریزکے تینوں میچز میں شکست سے دوچار کردے تو پاکستان تین ریٹنگ پوائنٹس حاصل کرکے اپنے پوائنٹس بھارت کے عین برابر105کرلے گا۔

ویسٹ انڈیزکے خلاف پاکستان کے کلین سوئپ کی صورت میں پاکستان اور بھارت کے پوائنٹس تو عین برابر ہوجائیں گے مگر اعشاریاتی برتری کے سبب پاکستان ٹیم اوپرآجائے گی۔

Check Also

ملتان سلطانز نے کوالیفائرمیچز کھیلنے کا ریکارڈ بناڈالا

ملتان سلطانز نے پی ایس ایل 2024 کے آخری رائونڈمیچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو شکست …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔