ثقلین مشتاق کاحسن علی کےمتعلق بڑا دعویٰ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز حسن علی کے دفاع میں سامنے آئے ہیں اور انہیں میچ وننگ کھلاڑی قرار دیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز سے قبل میڈیا سے بات چیت میں، ثقلین نےمحنت کرنے والے دائیں ہاتھ کے تیزبولر حسن کے لئے اپنی سپورٹ ظاہر کی ہے، جنہیں اپنی فارم کی وجہ سے کرکٹ شائقین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔

ثقلین مشتاق نے دعویٰ کیا کہ حسن علی ایک میچ ونر کھلاڑی ہے اور اس نے اپنی کارکردگی سے یہ ثابت کر دیا ہے، وہ تھوڑا تھکا ہوا تھا لیکن اب وہ تازہ دم ہے۔ قومی ہیڈ کوچ نے پلیئنگ الیون میں تبدیلیاں کرنے اور آنے والی سیریز میں بینچ کی طاقت کو جانچنے کے بارے میں رائے دی۔

ثقلین نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف وائٹ واش ان کا ہدف ہے لیکن اس کی تیاری اور منصوبہ بندی جاری ہے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم پوری تیاری کے ساتھ آئے گی۔ ہم انہیں کلین سویپ کرنےکےلیے پر امید ہیں۔ ثقلین مشتاق نے کہا کہ کھلاڑی سخت محنت کر رہے ہیں اور ٹریننگ پلان کے مطابق جاری ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ موسم گرم ہے لیکن سپورٹ سٹاف ہمارے کھلاڑیوں کی طاقت کے مطابق حکمت عملی بنا رہا ہے۔
ہیڈ کوچ نے پاکستان کے آل فارمیٹ کپتان بابر اعظم کے حوالے سے بھی رائے دی اور اس بات کی تعریف کی کہ بابر اعظم کی بطور کپتان اور کھلاڑی کارکردگی میں کافی بہتری آئی ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم تین ون ڈے میچز کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی جو کہ آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔ تینوں میچز بالترتیب 8، 10 اور 12 جون کو ملتان میں ہوں گے

Check Also

عثما ن خان نے بڑا پی ایس ایل ریکارڈ بناڈالا

ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے جارح مزاج بیٹر عثمان خان نے پی ایس ایل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔