جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخ رقم کردی

نگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز بنانے والے 14ویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔

انگلینڈ نے لارڈز کے میدان میں اتوار کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ فتح حاصل کی وہیں جو روٹ نے بھی ٹیسٹ کرکٹ میں 26ویں سنچری بنا کر 10 ہزار رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں اپنا نام درج کرایا۔

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز بنانے والے 14ویں جب کہ انگلینڈ کے دوسرے بیٹر ہیں، ان سے پہلے انگلینڈ کے الیسٹڑ کک نے یہ اعزاز اپنے نام کررکھا تھا۔ روٹ نے یہ کارنامہ اپنے 118ویں ٹیسٹ میچ میں انجام دیا۔

ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنزکس نے بنائے؟

ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ سچن ٹنڈولکر کے پاس ہے۔ سچن نے 200 ٹیسٹ میچوں کی 339 اننگز میں 53.78 کی اوسط سے 15 ہزار 921 رنز بنائے ہیں۔
ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ ہیں۔ انہوں نے 168 ٹیسٹ میچوں میں 51.82 کی اوسط سے 287 اننگز میں 13 ہزار 378 رنز بنائے۔
10 ہزار رنز بنانے والے کھلاڑیوں میں پاکستان کے یونس خان بھی شامل ہیں۔

Check Also

 آج سلطانز- گلیڈی ایٹرزمیچ پلے آف میں ہلچل مچائے گا

پاکستان سپرلیگ 2024 میں آج رائونڈ مرحلے کا آخری میچ ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔