شاہین آفریدی کیلئے عالمی نمبرون بولر بننے کا موقع

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کیلئے پاکستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان آٹھ جون سے شروع ہونے والی تین ون ڈے میچز کی سیریزمیں عمدہ کارکردگی دکھاکر آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پانے کا موقع موجود ہے۔

شاہین آفریدی موجودہ وقت میں 671ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ آئی سی سی ون ڈے بولنگ رینکنگ میں ساتویں نمبرپر موجود ہیں جوچھٹے نمبرپرکھڑے جسپریت بمرا سے صرف آٹھ پوائنٹس پیچھے ہیں۔

شاہین آفریدی کو ٹاپ فائیو بولرزمیں واپس آنے کیلئے صرف گیارہ ریٹنگ پوائنٹس درکار ہیں جبکہ نمبر2بولر بننے کیلئے 30پوائنٹس کی انہیں ضرورت ہے۔

شاہین آفریدی جوکہ آسٹریلیاکے خلاف گزشتہ سیریزمیں شاندار بولنگ کارکردگی دکھاکر اپنے ریٹنگ پوائنٹس بڑھاچکے ہیں، وہ عالمی نمبرون ٹرینٹ بولٹ سے 56ریٹنگ پوائنٹس پیچھے ہیں جبکہ آسٹریلیاکے خلاف گزشتہ ہوم سیریزکے آخری میچز میں بالترتیب 4/63اور 2/40 کی کارکردگی دکھاکر41( 30اور11)ریٹنگ پوائنٹس حاصل کئے تھے۔

اس لئے اگر ویسٹ انڈیزکے خلاف سیریزمیں وہ ایک میچ میں چار،چاروکٹوں کے دو کارنامے سرانجام دے ڈالیں تو 56پوائنٹس کا فرق مٹاکر وہ عالمی نمبرون ون ڈے بولر بن سکتے ہیں۔

اس سیریزمیں امام الحق کیلئے ویرات کوہلی سے دوسری پوزیشن چھیننے سمیت فخرزمان کی ٹاپ ٹین میں واپسی کا موقع موجود ہے۔اس کی تفصیلات ہمارے یوٹیوب چینل ’’ورلڈاسپورٹس‘‘ پر دی گئی ہیں۔

Check Also

ملتان سلطانز نے کوالیفائرمیچز کھیلنے کا ریکارڈ بناڈالا

ملتان سلطانز نے پی ایس ایل 2024 کے آخری رائونڈمیچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو شکست …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔