بابراعظم کیلئے آج مزید2عالمی ریکارڈتوڑنے کا موقع

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم جوویسٹ انڈیزکے خلاف ہوم سیریزکے پہلے ون ڈے میچ میں 103رنزکی شاندار اننگز کھیل کر چار مختلف عالمی ریکارڈتوڑچکے ہیں،اُن کیلئے آج دوسرے ون ڈے میچ میں مزید دو ریکارڈتوڑنےکا موقع موجودہے۔

بابراعظم آج اگر 136رنزبنالیتے ہیں تو وہ ون ڈے ہسٹری میں کم ترین اننگزمیں 4500ون ڈے انٹرنیشنل رنز مکمل کرنے کا ہاشم آملہ کا ریکارڈ توڑڈالیں گے۔

بابراعظم نے اب تک 85ون ڈے انٹرنیشنل اننگزمیں 4364رنزبنارکھے ہیں جبکہ ہاشم آملہ نے ساڑھے چارہزار رنز کیلئے 89اننگز کھیلی تھیں۔ یوں بابراعظم کے پاس ابھی بھی تین اننگزباقی ہیں۔

بابراعظم آج یاپھراگلی دواننگز(مجموعی تین اننگز)میں 136رنز بنالیں تو وہ ہاشم آملہ کا ریکارڈ توڈالیں گے۔

اس طرح اگر بابراعظم اگر آج سنچری بنانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو وہ ون ڈے ہسٹری میں لگاتارچار سنچریاں بنانے والے دُنیاکے محض دوسرے بلے باز بن جائیں گے۔اس سے قبل یہ اعزاز صرف سری لنکا کے کماراسنگاکاراکو حاصل ہے جنہوں نے ورلڈکپ 2015میں یہ کارنامہ سرانجام دیاتھا۔

Check Also

ملتان سلطانز نے کوالیفائرمیچز کھیلنے کا ریکارڈ بناڈالا

ملتان سلطانز نے پی ایس ایل 2024 کے آخری رائونڈمیچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو شکست …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔