پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف کلین سوئپ مکمل کرلیا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان جاری ون ڈے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں بھی پاکستان نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔
ملتان کے کرکٹ اسٹیڈیم میں 14 سال بعد بین الاقوامی کرکٹ کے 3 ون ڈے میچز کھیلے گئے جس میں پاکستان نے ویسٹ کو وائٹ واش کردیا ہے۔
پاکستان نے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر کلین سوئپ مکمل کرلیا۔ پاکستان نے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر کلین سوئپ مکمل کرلیا۔پاکستان کے 270 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 38 ویں اوور میں 216 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
عقیل حسین 60 رنز بناکر نمایاں رہے۔پاکستان نے مقررہ 48 اوورز میں 9 وکٹوں پر 269رنز بنائے، آل راؤنڈر شاداب خان 86 اور امام الحق 62 رنز بناکر نمایاں رہے۔واضح رہے کہ موسم کی خرابی کے وجہ سے میچ رک جانے کی وجہ سے اسے 48 اوور فی اننگز تک محدود کردیا گیا تھا۔ ملتان کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ آج کے میچ کے لیے شاہین آفریدی اور حارث رؤف کو آرام دیا گیا ہے، شاہنواز دھانی اپنا ون ڈے ڈیبیو کر رہے ہیں جبکہ حسن علی کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔پاکستان کی اننگز کا آغاز اچھا رہا اوپنرز فخر زمان اور امام الحق کے درمیان 85 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن پھر فخر 35 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔پاکستان کو دوسرا نقصان کپتان بابر کی صورت میں اٹھانا پڑا وہ صرف ایک رن بناکر پویلین لوٹےجبکہ امام بھی 62 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوگئے۔

اس کے علاوہ محمد حارث صفر ،محمد رضوان 11 اور خوشدل شاہ 34 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ایسے میں آل راؤنڈر زشاداب خان نےشاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور نصف سنچری بنائی لیکن وہ بھی اختتامی اوورز میں 86 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے کپتان نکولس پورن نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔پاکستان کے 270 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کا آغاز اچھا نہ رہا اور یکے بعد دیگر وکٹیں گرتی گئیں۔یاد رہے کہ میزبان ٹیم نے ابتدائی دو میچز جیت کر سیریز میں پہلے ہی فیصلہ کن برتری حاصل کر رکھی ہے۔

Check Also

 آج سلطانز- گلیڈی ایٹرزمیچ پلے آف میں ہلچل مچائے گا

پاکستان سپرلیگ 2024 میں آج رائونڈ مرحلے کا آخری میچ ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔