ون ڈے کی بہترین ٹیم بننے کیلئے کن چیزوںکی ضرورت ہے؟ بابر اعظم نے سب بتادیا

بابر اعظم نے اعتراف کیا ہے کہ اگر ان کی ٹیم کو ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں بہترین ٹیم بننا ہے تو اس کے لیے مزید محنت کی ضرورت ہے۔

اچھی فارم میں موجود پاکستانی ٹیم نے گزشتہ ہفتے ویسٹ انڈیز کو ہوم سیریز میں 0-3 سے کلین سویپ کیا تھا۔
پاکستان ٹیم آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ میں اپنی حالیہ اچھی کارکردگی کو جاری رکھنے کی کوشش میں ہےاور اس نے رواں برس صرف ایک ون ڈے میچ ہارا ہے ۔

تاہمبابر اعظم کا خیال ہے کہ اگلے سال ورلڈکپ میں براہ راست شمولیت کو یقینی بنانے اور جیتنے کے لیے ان کی ٹیم کو ابھی بھی کافی محنت کرنے کی ضرورت ہے۔

گزشتہ روز پاکستان ٹیم ون ڈے رینکنگ میں بھارت کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چوتھی پوزیشن پر پہنچ گئی ہے لیکن بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ہمیں ابھی بھی کچھ شعبوں میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔

بابر اعظم نے مزید کہا کہ ہم اب بھی مڈل آرڈر میں یکے بعد دیگرے وکٹیں گنوادیتے ہیں جس سے ہمیں نقصان ہوتا ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ ہماری فیلڈنگ میں بہتری آئی ہے، لیکن جب ہمارے خلاف کوئی اچھی شراکت داری قائم ہوتی ہے تو ہماری باڈی لینگویج خراب ہوجاتی ہے جسے ہمیں بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

Check Also

ملتان سلطانز نے کوالیفائرمیچز کھیلنے کا ریکارڈ بناڈالا

ملتان سلطانز نے پی ایس ایل 2024 کے آخری رائونڈمیچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو شکست …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔