ویرات کوہلی اب امام الحق سے دوسری پوزیشن نہیں چھین سکتا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر اورموجودہ کمنٹیٹر آکاش چوپڑا نے اعتراف کیاہے کہ پاکستانی اوپننگ بلے باز امام الحق حالیہ عرصے میں ایک بہترین بلے باز کے طورپر سامنے آیاہے جوعالمی ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں دوسرے درجے پر آچکاہے۔

واضح رہے کہ امام الحق نے آسٹریلیااورویسٹ انڈیزکے خلاف پاکستان کی گزشتہ دونوں ون ڈے سیریز کے ٹاپ اسکوررہونے کا اعزاز حاصل کیا اور آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے دوسری پوزیشن چھین لی۔

آکاش چوپڑا نے کہاہے کہ موجودہ وقت میں امام الحق، ویرات کوہلی سے چار پوائنٹس آگے ہیں اور مستقل قریب میں ویرات کوہلی کوئی ون ڈے میچ نہیں کھیلنے جارہے جس کی وجہ سے اُن کیلئے جلدی اپنی دوسری پوزیشن واپس لینے کا امکان نہیں۔

واضح رہے کہ یہ تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ آئی سی سی ون ڈے بیٹنگ رینکنگ کی ٹاپ ٹو پوزیشنز پر پاکستانی بلے بازوں کا قبضہ ہے جہاں بابراعظم پہلے اور امام الحق دوسرے نمبرپر ہیں۔

اور یہی صورتحال ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں بھی ہے جہاں بابراعظم پہلے اور محمد رضوان دوسرے نمبرپر موجود ہیں۔

Check Also

پی ایس ایل تاریخ میں زیادہ سنچریاں کس ٹیم کی جانب سے بنی ہیں؟

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سنچری بنانا ایک بڑا کارنامہ سمجھا جاتا ہے۔2005 میں جب ٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔