پریکٹس میچ میں بابراعظم کی دھواں دار سنچری،فوادعالم کا بیٹ بھی چل پڑا

دورۂ سری لنکا کیلئے راولپنڈی میں لگائے گئے تربیتی کیمپ میں پہلا دو روزہ انٹراسکواڈ وارم اپ میچ کھیلا گیا جس میں پاکستانی کپتان بابراعظم نے شاندار بیٹنگ کی اور سنچری مکمل کی۔

اوپننگ بلے باز امام الحق نے 50رنزبنائے جبکہ بابراعظم 111اور فوادالم 75رنزبناکر ناٹ آئوٹ رہے۔اس سے قبل اوپننگ بلے باز عبداللہ شفیق20اور سعودشکیل 5رنزبناکر آئوٹ ہوئے۔

شاہین آفریدی، یاسرشاہ اور سلمان علی آغا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بابراعظم کی فارم

بابراعظم موجودہ وقت میں بہترین فارم میں ہیں اور دورۂ سری لنکا میں اُن سے اچھی کارکردگی کی توقع کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریزکا 16جولائی سے آغاز ہوگا اور یہ سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوگی۔

Check Also

عثما ن خان نے بڑا پی ایس ایل ریکارڈ بناڈالا

ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے جارح مزاج بیٹر عثمان خان نے پی ایس ایل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔