بابراعظم آل ٹائم گریٹ رینکنگ میں ویورچرڈزکی ٹاپ پوزیشن چھیننے کے قریب

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نہ صرف تینوں فارمیٹس میں بہ یک وقت نمبرون بیٹربننے کا اعزاز حاصل کرنے والے دُنیاکے پہلے بیٹسمین بننے کے قریب ہیں بلکہ وہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کی آل ٹائم گریٹ رینکنگ میں بھی ویورچرڈزسے ٹاپ پوزیشن چھیننے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

بابراعظم اس وقت 892ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبرپرموجود ہیں جومزیدآٹھ ریٹنگ پوائنٹس حاصل کرنے ون ڈے تاریخ میں 900ریٹنگ پوائنٹس کی حد پارکرنے والے محض تیسرے پاکستانی بیٹر بن جائیں گے۔

اس سے قبل ظہیرعباس نے 1983جبکہ جاویدمیانداد نے 1987میں یہ کارنامہ سرانجام دیاتھا۔ بہرحال موجودہ وقت میں بابراعظم کوآل ٹائم گریٹ ون ڈے رینکنگ میں ویسٹ انڈیزکے عظیم بلے باز ویورچرڈزکی ٹاپ پوزیشن چھیننے کیلئے مزید 44ریٹنگ پوائنٹس درکار ہیں۔

بابراعظم آخری سات ون ڈے میچز میں چار سنچریوں اوردو ففٹیوں سمیت 37ریٹنگ پوائنٹس حاصل کرچکے ہیں جن کیلئے رواں سال ہی مزید44ریٹنگ پوائنٹس حاصل کرکے آل ٹائم گریٹ ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کا موقع موجود ہے۔

بابراعظم نہ صرف ون ڈے بلکہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی آل ٹائم گریٹ بیٹنگ رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پانے کے قریب ہیں۔

اس حوالے سے تمام تفصیلات آپ ہمارے یوٹیوب چینل ’ورلڈاسپورٹس‘ کی اس ویڈیومیں ملاحظہ کرسکتے ہیں۔

Check Also

پی ایس ایل تاریخ میں زیادہ سنچریاں کس ٹیم کی جانب سے بنی ہیں؟

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سنچری بنانا ایک بڑا کارنامہ سمجھا جاتا ہے۔2005 میں جب ٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔