دورۂ سری لنکا سے پہلے پاکستان کو بڑا دھچکا

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان رواں ماہ کے وسط میں شروع ہونے والی دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے آغاز سے قبل بڑا دھچکا لگاہے۔

پاکستان کو لگنے والے اس دھچکے کی وجہ نیوزی لینڈکے خلاف انگلینڈکا کلین سوئپ ہے جس کی وجہ سے انگلینڈ نے پاکستان نے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پانچویں پوزیشن چھین لی ہے۔

اب پاکستان ٹیم سری لنکاکے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریزکا آغاز دُنیاکی پانچویں بہترین ٹیسٹ ٹیم کے بجائے چھٹے درجے کی ٹیم کے طورپر کرے گی البتہ اس سیریزمیں پاکستان کو اپنی پانچویں پوزیشن دوبار ہ حاصل کرنے کا موقع موجود ہوگا۔

آنے والے دنوں میں پاکستان اور انگلینڈکے درمیان پانچویں پوزیشن کیلئے بڑی جنگ کا آغاز ہونے والا ہے۔ پاکستان کو سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کھیلنا ہیں تو انگلینڈنے سائوتھ افریقہ کے خلاف اپنے ہی ملک میں تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنا ہے۔

ٹیموں کی موجودہ ٹیسٹ رینکنگ

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں موجودہ وقت میں آسٹریلیاپہلے، انڈیا دوسرے، سائوتھ افریقہ تیسرے،نیوزی لینڈ چوتھے، انگلینڈ پانچویں، پاکستان چھٹے، سری لنکا ساتویں،ویسٹ انڈیز آٹھویں، بنگلہ دیش نویں جبکہ زمبابوے دسویں نمبرپر ہے۔

Check Also

پی ایس ایل تاریخ میں زیادہ سنچریاں کس ٹیم کی جانب سے بنی ہیں؟

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سنچری بنانا ایک بڑا کارنامہ سمجھا جاتا ہے۔2005 میں جب ٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔