ایشیاکپ2022 کے اسکواڈز کی ڈیڈلائن اورشیڈول کا اعلان

ایشیاء کے کرکٹ شائقین بے صبری سے ایشیاء کپ 2022کے شیڈول کا انتظار کررہے ہیں اور اب ایشین کرکٹ کونسل نے اسکواڈکے اعلان کی ڈیڈلائن بھی دیدی ہے۔

ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے اسکواڈکے اعلان کی ڈیڈلائن 8اگست رکھی گئی ہیں یعنی تمام ٹیموں نے 8اگست تک اپنے اپنے اسکواڈزکا اعلان کرناہے اور اسی دوران ایشیاءکپ 2022کا مجوزہ شیڈول بھی سامنے آگیاہے۔

مجوزہ شیڈول کے مطابق ایشیاکپ میں نہ صرف20اگست سے کوالیفائنگ رائونڈشروع ہوگا بلکہ 27 اگست سے گروپ مرحلہ اور پھر 4ستمبر سے سپرفور ٹیموں کے درمیان میچز کا آغاز ہوجائے گا۔

اس شیڈول کے مطابق 27اگست کو سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی جس کے بعد اگلے روز پاکستان اور بھارت جبکہ 29اگست کو بنگلہ دیش اور افغانستان کا ٹاکرا ہوگا۔

اس حوالے سے مکمل شیڈول آپ ہمارے چینل یا فیس بک پیج پر ملاحظہ کرسکتے ہیں

واضح رہے کہ یہ شیڈول حتمی نہیں ہے مگر ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اسی شیڈول پر بات ہورہی ہے اور جلد ہی ایشین کرکٹ کونسل اس کا باقاعدہ اعلان کردے گی۔

Check Also

پی ایس ایل تاریخ میں زیادہ سنچریاں کس ٹیم کی جانب سے بنی ہیں؟

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سنچری بنانا ایک بڑا کارنامہ سمجھا جاتا ہے۔2005 میں جب ٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔