تیسرا ون ڈے : پاکستان ٹیم میں چار بڑی تبدیلیاں

پاکستان اور نیدرلینڈکے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریزکا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ آج کھیلا جارہاہے جس میں پاکستان ٹیم نے اپنی پلیئنگ الیون میں چار بڑی تبدیلیاں کی ہیں۔

اوپننگ بیٹسمین امام الحق کی طبیعت ٹھیک نہیں جس کی وجہ سے وہ گزشتہ روز پریکٹس سیشن میں بھی شریک نہیں ہوئے تھے، آج اُن کی جگہ عبداللہ شفیق کو کھلا یا گیاہے جو آج اپنا ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو کررہے ہیں اور اس سے قبل وہ ڈومیسٹک لیول پر صرف چار ون ڈے میچز کھیلے ہیں جن میں کبھی وہ 30یا اس سے زائد رنزکی اننگز نہیں کھیل سکے۔

ٹیم میں دیگر 3 تبدیلیاں

اس طرح محمد رضوان کی جگہ وکٹ کیپر محمد حارث کو موقع دیا گیاہے جبکہ فاسٹ بولر شاہنوازدھانی اور لیگ اسپنر زاہد محمودکو بھی آج پاکستان ٹیم میں شامل کیا گیاہے۔

پاکستان کی آج کی ٹیم میں صرف بابراعظم (92)اور فخرزمان (62) ہی دو ایسے کھلاڑی ہیں جنہیں 25سے زائد ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے کا تجربہ ہے۔

Check Also

پی ایس ایل تاریخ میں زیادہ سنچریاں کس ٹیم کی جانب سے بنی ہیں؟

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سنچری بنانا ایک بڑا کارنامہ سمجھا جاتا ہے۔2005 میں جب ٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔