پاکستانی بولرز نے مکمل اننگزمیں کم ترین اسکوردینے کا ریکارڈ قائم کرڈالا

پاکستان اور نیدرلینڈزکے درمیان آج پرتھ میں کھیلے گئے میچ میں کامیابی حاصل کرکے پاکستان کرکٹ ٹیم نے نہ صرف سیمی فائنل تک رسائی پانے کی اپنی اُمیدوں کو روشن رکھا ہے بلکہ پاکستانی بولرز نے آج بڑا اعزاز بھی پالیاہے۔

پاکستان کے بولرزنے آج شاندار بولنگ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیدرلینڈزکو مقررہ بیس اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 91رنزبنانے دیئے جو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے ایک مکمل اننگز یعنی 20اوورزمیں کم ترین رنزہیں۔

یہ محض تیسرا موقع تھا کہ کوئی ٹیم ورلڈکپ مقابلوں میں پورے اوورزکھیلنے کے باوجود 100 سے کم اسکوربناسکی۔ آج نیدرلینڈزکے 91/9اسکور سے پہلے 2012میں زمبابوین ٹیم ہمبن ٹوٹا کے مقام پر سائوتھ افریقہ کے خلاف آٹھ وکٹیں گنواکر93رنز بناسکی تھی جبکہ نمیبیا کی ٹیم 2021کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں افغانستان کے خلاف مکمل اوورزکھیلنے باوجود 9وکٹوں پر 98رنز تک محدود رہی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے نیدرلینڈزکے خلاف92رنزپر ہدف 13.5اوورزمیں پوراکیا اور آخری دس رنزبنانے کے عوض محمد رضوان اور شان مسعود کی وکٹیں بھی گنوائیں

Check Also

عثما ن خان نے بڑا پی ایس ایل ریکارڈ بناڈالا

ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے جارح مزاج بیٹر عثمان خان نے پی ایس ایل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔