سیمی فائنل کیلئے پاکستان کی اوپننگ جوڑی تبدیل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022ء کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان اور نیوزی لینڈکے ٹیمیں 9 نومبر کو سڈنی کے مقام پر مدمقابل آئیں گی جس کیلئے دونوں ٹیمیں وہاں پہنچ چکیں اور مشقیں کررہی ہیں۔

اس میچ میں پاکستان کی پلیئنگ الیون میں تو کسی تبدیلی کا امکان نہیں البتہ بیٹنگ آرڈرمیں فائن ٹیونگ متوقع ہے، خاص طور پر اوپننگ جوڑی میں تبدیلی کا امکان ہے۔

پاکستانی کپتان بابراعظم جوکہ اوپننگ پر شاندار ریکارڈرکھتے ہیں، وہ اب تک ٹورنامنٹ میں بطور اوپننگ یکسرناکام دکھائی دیتے ہیںجو اب تک پانچ اننگزمیں 61.90کے اسٹرائک ریٹ اور 7.80کی بدترایوریج کے ساتھ صرف 39رنزبناسکے ہیں۔

پاورپلے میں بابراعظم کا اسٹرائک ریٹ مزید خراب ہے جوکہ 51.11بنتاہے جوکہ آجکل بمشکل ٹیسٹ کرکٹ میں ہوتا ہے۔اس لئے بابراعظم کی اوپننگ پوزیشن شدید خطرے سے دوچار ہے۔

اوپننگ کون کریگا؟

قوی امکان ہے کہ بابراعظم نیوزی لینڈکے خلاف ون ڈائون پوزیشن پر کھیلیں گے جبکہ محمد رضوان کے ساتھ محمد حارث اوپننگ کریں گے جو کہ اب ٹورنامنٹ میں گیندوں سے دوگنے رنزبنانے والے واحد بیٹر ہیں۔

پاکستانی پلیئرزکی پاورپلے میں کارکردگی کے علاوہ پاکستانی بولرزاور تمام بیٹرزکی کارکردگی پر مشتمل مفصل رپورٹ اس ویڈیومیں ملاحظہ کریں

ہماری مزید ویڈیو ہمارے یوٹیوب چینل پر دیکھی جاسکتی ہیں

Check Also

پی ایس ایل تاریخ میں زیادہ سنچریاں کس ٹیم کی جانب سے بنی ہیں؟

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سنچری بنانا ایک بڑا کارنامہ سمجھا جاتا ہے۔2005 میں جب ٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔