بابراعظم سیمی فائنل میں ’کچھ خاص‘ کریں گے-میتھیوہیڈن کا اہم اعلان

پاکستان اور نیوزی لینڈکی ٹیمیں کل (9نومبر) کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022کے پہلے سیمی فائنل میں مدمقابل آئیں گی جس کیلئے دونوں ٹیموں کی تیاریاں جاری ہیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈکے درمیان سیمی فائنل سے قبل پاکستان ٹیم کے بیٹنگ منٹور میتھیوہیڈن کی جانب سے اہم پریس کانفرنس کی گئی جس میں انہوں نے کچھ اہم چیزیں بتائیں۔

میتھیوہیڈن کا کہناتھا کہ بابراعظم موجودہ وقت میں آئوٹ آف فارم ہیں مگر یہ حقیقت ہے کہ اب اُن پر ایک بڑی اننگز قرض ہوچکی ہے اور مجھے یقین ہے کہ وہ نیوزی لینڈکے خلاف سیمی فائنل میں کچھ خاص کرنے جارہے ہیں۔

میتھیو ہیڈن کے اس بیان سے اندازہ لگایاجاسکتاہے کہ ٹیم منیجمنٹ سیمی فائنل میں بھی اوپننگ جوڑی تبدیل کرنے کے حق میں نہیں ہے اور وہ بابراعظم سے بڑی کارکردگی کی اُمیدلگائے بیٹھی ہے جو اب تک پانچ میچز میں صرف 39رنزبناسکے ہیں۔

خصوصی ویڈیو

  • میتھیوہیڈن کی پریس کانفرنس اوردیگر تفصیل اس ویڈیومیں ملاحظہ کریں جس میں درج ذیل دیگر موضوعات بھی شامل ہیں۔
  • کیویز ہوجائیں تیار، بابراعظم کریگا کچھ ’خاص‘، میتھیوہیڈن کی للکار
  • کین ولیمسن کو پاکستان کے کس کھلاڑی سے ہے گھبراہٹ؟
  • کون سا کھلاڑی پاکستان کو فائنل میں پہنچاسکتاہے؟ رکی پونٹنگ کی پیشگوئی
  • روہت شرما ان فٹ، کیا سیمی فائنل کھیل سکیں گے
  • کیا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا؟ ابراہام ڈی ویلیئرز نے کرادیا سروے
کرکٹ سے متعلق مزید اہم رپورٹ ہمارا یوٹیوب چینل ’’ورلڈاسپورٹس‘‘ ملاحظہ کریں

Check Also

عثما ن خان نے بڑا پی ایس ایل ریکارڈ بناڈالا

ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے جارح مزاج بیٹر عثمان خان نے پی ایس ایل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔