پاکستان نے نیدرلینڈزکااحسان چکادیا، بڑی خوشخبری سُنادی

پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیدرلینڈزکے اُس احسان کا بدلہ چکادیاہے جس کی بدولت وہ سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے میں کامیاب رہی تھی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022ء کے پہلے دونوں میچز میں شکست کھانے کے بعد پاکستان کیلئے سیمی فائنل کھیلنا محض ایک خواب بن کر رہ گیاتھاجس کے پاس واحد اُمید ایک اَپ سیٹ سے تھی جو نیدرلینڈکی سائوتھ افریقہ کے خلاف فتح یا پھر زمبابوے کی بھارت کے خلاف فتح تھی۔

زمبابوے تو بھارت کو نہ ہراسکی لیکن اس سے پہلے ہی نیدرلینڈزنے پاکستان کا کام آسان کردیا اور سائوتھ افریقہ کو شکست دیدی جس کے بعد پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دیکر نہ صرف چھٹی بار آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا بلکہ نیدرلینڈزکا احسان بھی چُکا دیا۔

پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف کامیابی کے بعد بنگلہ دیش پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے سے پانچویں نمبرپر چلاگیا جبکہ نیدرلینڈزکی ٹیم پانچویں سے چوتھے نمبر پر آگئی جس کی بدولت وہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024ء کیلئے براہ راست کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

اگر پاکستان بنگلہ دیش کو شکست نہ دیتا تو نہ جہاں پاکستان ٹیم سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی نہ کرپاتی، وہیں نیدرلینڈزکی ٹیم بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024کیلئے براہ راست کوالیفائی نہ کرپاتی اور اُسے ایکبار پھر کوالیفائنگ رائونڈہی کھیلنا پڑتا۔

اگلا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024

واضح رہے کہ اگلا آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جون 2024میں ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں کھیلا جائے گا۔

Check Also

عثما ن خان نے بڑا پی ایس ایل ریکارڈ بناڈالا

ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے جارح مزاج بیٹر عثمان خان نے پی ایس ایل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔