نئی رینکنگ جاری – پاکستان کی بڑی ترقی

آئی سی سی نے آج ہفتہ وار رینکنگ جاری کردی ہے جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم ایک درجہ ترقی پانے میں کامیاب رہی ہے جو ایکبارپھر تیسرے نمبرپر آگئی ہے۔

اب تیسرے نمبرپر موجود پاکستان کا عالمی نمبر 2 انگلینڈ سے صرف پانچ پوائنٹس کا فرق ہے۔ اگر دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈکو شکست ہوجاتی ہے تو یہ فرق مزید کم ہوسکتاہے۔

دوسری جانب، پاکستان کے ٹاپ بیٹرزمیں محمد رضوان دوسرے اور بابراعظم چوتھے نمبرپر برقرار رہے ہیں البتہ دونوں کے بالترتیب بارہ اور اٹھارہ ریٹنگ پوائنٹس کم ہوگئے ہیں۔ پاکستانی بیٹرزمیں افتخار احمد کی پانچ اور شان مسعود کی ایک درجہ ترقی ہوئی ہے۔

پاکستانی بولرزکی رینکنگ

پاکستانی بولرزمیں شاہین شاہ آفریدی نے 20 درجے ترقی پائی ہے جو اب 42 ویں سے 22 ویں نمبرپر آگئے ہیں جبکہ نسیم شاہ بھی 17 درجے پھلانگتے ہوئے 43 ویں پوزیشن پر آنے میں کامیاب رہے ہیں۔

آج جاری ہونے والی رینکنگ میں ٹیموں، ٹاپ ٹین بیٹرز اور بولرزکے علاوہ تمام پاکستانی بیٹرز اور بولرزکی رینکنگ اور پوائنٹس میں اُتارچڑھا ئو کی تفصیل ہماری اس ویڈیو رپورٹ میں ملاحظہ کریں

کرکٹ سے متعلق مزید اہم رپورٹ ہمارا یوٹیوب چینل ’’ورلڈاسپورٹس‘‘ ملاحظہ کریں

Check Also

عثما ن خان نے بڑا پی ایس ایل ریکارڈ بناڈالا

ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے جارح مزاج بیٹر عثمان خان نے پی ایس ایل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔