Breaking News

پی ایس ایل 8ڈرافٹ : غیرملکی پلیئرز کی نئی فہرست جاری، آرون فنچ بھی شامل

پاکستان کرکٹ بورڈنے پی ایس ایل 8کے ڈرافٹنگ کیلئے غیرملکی پلیئرزکی ایک اور نئی لسٹ جاری کی ہے جس میں آسٹریلوی کپتان آرون فنچ سمیت کئی ٹاپ پلیئرز شامل ہیں۔

اس سے قبل پی ایس ایل8کی ڈرافٹ جوکہ 18نومبر کو متوقع ہے، اُس کیلئے پی سی بی پہلے ہی 200 سے زائد غیرملکی پلیئرزکی فہرست جاری کرچکاہے جس میں الیکس ہیلز، مارٹن گپٹل، عالمی نمبرون آل رائونڈر شکیب الحسن بھی شامل ہیں۔

ٹاپ غیرملکی پلیئرز کی نئی فہرست

آج نئ جاری ہونے والی فہرست میں ریس ٹوپلے، وائن پرنل، ڈاسن شناکا، لنگی نگیڈی،جیمز نیشم، آرون فنچ، رسی وین ڈرڈرسن، ٹام کرن، عادل رشید، نکولس پوران، ایون لیوس اور عالمی نمبرون ٹی ٹوئنٹی بولر ونیدوہسارنگابھی شامل ہیں۔

اس سے قبل جاری کردہ لسٹ میں ریلی روسو، رحمن اللہ گرباز، مجیب الرحمن،سکندررضا،کولن ایکرمین، ڈاوڈملان،جیسن روئے اورڈیوڈملر بھی شامل تھے۔

پی ایس ایل8کی ڈرافٹنگ پر مکمل تفصیل اس ویڈیو میں ملاحظہ کریں

کرکٹ سے متعلق مزید اہم رپورٹ ہمارا یوٹیوب چینل ’’ورلڈاسپورٹس‘‘ ملاحظہ کریں

Check Also

پی ایس ایل 8 : کونسی چار ٹیمیں پلے آف کھیلیں گی؟

پاکستان سپرلیگ کا آٹھواں ایڈیشن جاری ہے جس میں اب تک مجموعی طورپر پندرہ میچز کھیلے جاچکے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔