بارش کا خدشہ: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل کے قوانین تبدیل، کتنے اوورزکا میچ ہوگا؟

پاکستان اور انگلینڈکے درمیان 13نومبرکو میلبرن میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل کو بارش سے شدید خطرہ لاحق ہے جہاں آج سے بارشیں شروع ہوچکی ہیںاوراگلے دو سے تین روز تک مسلسل بارش ہونے کی پیشگوئی ہے۔

اس صورتحال میں آئی سی سی کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل نتیجہ خیز بنانے کے لیے قوانین میں تبدیلی کر دی ہے

باوثوق ذرائع کے مطابق ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل فیصلہ کن بنانے کے لیے پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلی کرتے ہوئے اور ریزرو ڈے والے روز یعنی پیر کو میچ کا نتیجہ نہ آنے کی صورت میں کھیل کا اضافی دورانیہ 2 گھنٹوں سے بڑھا کر 4 گھنٹے کر دیاہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل کیلئے نہ صرف اضافی دورانیہ بڑھایا گیاہے بلکہ مزید کئی ضروری تبدیلیاں بھی کی جارہی ہیں جن کا اعلان میچ والے دن صبح کیاجائے گا۔

آئی سی سی کا اعلامیہ

آئی سی سی کی جانب سے کہا گیاہے کہ اُن کی پوری کوشش ہو گی کہ میچ اتوار کو ہی مکمل ہو جائے، بارش کی صورت میں ریزرو ڈے پر مقابلہ پیر کو دن 3 بجے شروع کیا جائے گا۔

ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی کے مطابق کسی بھی ٹورنامنٹ کے ناک آؤٹ مرحلے کے میچ میں ہر سائیڈ کے لیے کم از کم 10 اوورز کا کھیل ضروری ہے اور میچ کو مکمل کرنے کے حوالے سے کسی بھی قسم کا فیصلہ میچ والے روز لیا جائے گا۔

آئی سی سی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل مکمل کرنے کے لیے اتوار کے روز ہی فیصلے لیے جائیں گے کہ آیا میچ کو مکمل کرنے کے لیے اوورز کی تعداد کم کی جائے یا پھر اگر میچ اتوار کے روز ممکن نہ ہو تو میچ کو اگلے روز جاری کیا جائے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل کے قوانین، امپائرز، بابراعظم کی کراچی کنگز چھوڑنے اور نئی پی ایس ایل ٹیم جوائن کرنے کی رپورٹس اس ویڈیو میں ملاحظہ کریں

کرکٹ سے متعلق مزید اہم رپورٹ ہمارا یوٹیوب چینل ’’ورلڈاسپورٹس‘‘ ملاحظہ کریں

Check Also

کراچی کنگزکی فتح نے پلے آف ٹیموں پر بجلیاں گرادیں

کراچی کنگز نے لاہورقلندرزکے خلاف اپنے سیکنڈلاسٹ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد فتح حاصل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔