بھارتیو .. تم اس شکست کے حقدارتھے کیونکہ…. شعیب اختر کا بھارت کی شکست پر دلچسپ تبصرہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولرشعیب اخترنے ٹی20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں بھارت کی شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ بھارت اس کا حقدار تھا، انڈین ٹیم کو بد ترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

سوشل میڈیا پر اپنے ویڈیو پیغام میں شعیب اختر نے کہا کہ اگر حالات سازگار نہ ہوں تو بھارتی بالر کی کارکردگی بالکل صفر ہوجاتی ہے کیونکہ انڈین ٹیم کے پاس کوئی بھی ایکسپریس بالر نہیں ہے۔

سابق پاکستانی بولر نے بھارتی سلیکشن کو ’کنفیوز‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’ہم آپ سے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں ملنا چاہ رہے تھے لیکن اب ایسا ممکن نہیں ہے اس لیے اگر آپ ملنا چاہتے ہیں تو آجائیں لیکن ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل کے بعد بات ہوگی‘۔

بھارت کیخلاف انگلینڈکی ریکارڈ فتح

واضح رہے کہ بھارت کو انگلینڈکے ہاتھوں سیمی فائنل میںبدترین شکست کا سامناکرناپڑاجس نے 169رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے پورا کرکے دس وکٹوں کے مارجن سے کامیابی حاصل کی جوکہ ورلڈکپ مقابلوں میں بغیرکوئی وکٹ گنوائے عبورکیاجانے والا سب سے بڑا ہدف بھی ہے۔

شعیب اختر نے بھارت کی اس شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ٹیم کے لیے یہ بدترین دن تھا، اچھی وکٹ تھی، انگلینڈ کی جانب سے ٹاس جیتنے پر بھارتی کرکٹرز اور شائقین کے منہ لٹک گئے، پہلے پانچ اوورز میں بھارتی کرکٹرز نے ہاتھ کھڑے کردیئے تھے۔

بھارت کی شکست پر تفصیلی ویڈیو رپورٹ ملاحظہ کریں

کرکٹ سے متعلق مزید اہم رپورٹ ہمارا یوٹیوب چینل ’’ورلڈاسپورٹس‘‘ ملاحظہ کریں

Check Also

پی ایس ایل تاریخ میں زیادہ سنچریاں کس ٹیم کی جانب سے بنی ہیں؟

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سنچری بنانا ایک بڑا کارنامہ سمجھا جاتا ہے۔2005 میں جب ٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔