Breaking News

نئی رینکنگ: بابراعظم کو بڑی خوشخبری، پوزیشن واپس مل گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں اپنی پوزیشن دوبارہ پالی ہے جنہوں نے نیوزی لینڈکے خلاف سیمی فائن میں 53اور پھر فائنل میں انگلینڈکے خلاف 32 رنزبنائے تھے۔

آج آئی سی سی نے پلیئرزکی ہفتہ وار رینکنگ جاری کی ہے جس میں محمد رضوان تو بدستور اپنے دوسرے درجے پر ہی براجمان ہیں البتہ بابراعظم سولہ ریٹنگ پوائنٹس حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ایک درجہ ترقی کرکے اپنی تیسری پوزیشن دوبارہ پالی ہے۔

اُن کے علاوہ شان مسعود نے بڑی ترقی پائی ہے جنہوں نے 39پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے پندرہ درجے ترقی پائی ہے جو اب 74ویں سے 59ویں نمبرپر آگئے ہیں۔

بولرزکی رینکنگ

اس طرح پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بھی مزید چاردرجے ترقی پاکر ایکبارپھر ٹاپ ٹوئنٹی بولرزمیں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔اس سے پہلے گزشتہ ہفتے وہ 20 درجے ترقی پانے میں کامیاب رہے تھے۔

آج جاری ہونے والی رینکنگ اپ ڈیٹ کے بعد آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بیٹنگ، بولنگ اور آل رائونڈرزرینکنگ کے ٹاپ درجوں پر موجود کھلاڑیوں کی تفصیل اور تمام پاکستانی بیٹرزاوربولرز کی رینکنگ میں اُتارچڑھائو کی تفصیل اس ویڈیو میں ملاحظہ کریں

کرکٹ سے متعلق مزید اہم رپورٹ ہمارا یوٹیوب چینل ’’ورلڈاسپورٹس‘‘ ملاحظہ کریں

Check Also

بابراعظم اور رضوان کے رن ریٹ کا ’’رولا‘‘ بھی ختم

حالیہ دنوں میں حقائق سے ناواقف کچھ نام نہاد کرکٹ مبصرین نے بابراعظم اور محمد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔