آئی سی سی کا6 ٹیموں کا ’’منی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ‘‘ کرانے کا پلان

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022کی شاندار کامیابی کے بعد آئی سی سی نے کرکٹ شائقین کو ایک اور بڑی خوشخبری سنادی ہے۔

آئی سی سی ہردوسال کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کراتا ہے جبکہ ہرچارسال بعد پچاس اوورزکا ورلڈکپ منعقد کرایاجاتاہے اور اب آئی سی سی نے کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کرانے کا پلان تیار کرلیاہے جوکہ ایک طرح ’’منی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ‘‘ ہوگا۔

منی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کب کھیلا جائے گا؟

ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق اولمپکس کمیٹی نے کرکٹ کواُن 9کھیلوں میں شامل کرلیاہے جنہیں 2028میں لانس اینجلس میں ہونے والے اولمپکس میں شامل کرنے پر غورکیا جائے گا اور اس متعلق حتمی فیصلہ اگلے سال ستمبر میں کیاجائے گا۔

اگر اولمپکس کمیٹی نے کرکٹ کو گیمز میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا تو یہ 128سالوں بعد پہلی بار ہوگا کہ اولمپکس میں بھی کرکٹ کھیلی جائے گی۔اس سے قبل آخری بار1900کی اولمپکس میں کرکٹ کو شامل کیا گیاتھا۔

طویل دورانئے کے سبب اولمپکس ہمیشہ ہی کرکٹ کو سائیڈ لائن کرتی رہی ہے لیکن اب ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے آجانے سے یہ خواب پورا ہونے جارہاہے۔آئی سی سی کو یقین ہے کہ اس بار کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کرلیا جائے گا۔

آئی سی سی نے اولمپکس 2028میں 6ٹیموں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی ایونٹ کرانے کا پلان دیا ہے جس میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں ٹاپ 6درجوں پر موجود ٹیمیں ہی کوالیفائی کرسکیں گی۔

اس اعتبار سے ڈیڈلائن دی جائے گی اور موجودہ وقت میں پاکستان ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں تیسرے نمبرپر موجود ہے۔ اگر وہ ڈیڈلائن تک ٹاپ چھ ٹیموں میں برقرار رہتی ہے تو پاکستان ٹیم بھی اولمپکس میں شرکت کرسکے گی۔

مزید تفصیلات اس ویڈیو میں ملاحظہ کریں

کرکٹ سے متعلق مزید اہم رپورٹ ہمارا یوٹیوب چینل ’’ورلڈاسپورٹس‘‘ ملاحظہ کریں

Check Also

کراچی کنگزکی فتح نے پلے آف ٹیموں پر بجلیاں گرادیں

کراچی کنگز نے لاہورقلندرزکے خلاف اپنے سیکنڈلاسٹ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد فتح حاصل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔