پاکستانی کرکٹرزکیخلاف پروپیگنڈے کا اب ہوگا’اِن کائونٹر‘

پاکستان میں کھیلوں کے معروف ادارے ’اسپورٹس لنک گروپ‘ کے ویب چینل ’ورلڈاسپورٹس‘ نے کرکٹ پر ایک نیا اورمنفرد پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس پروگرام کو ’’دی کرکٹ ان کائونٹر‘‘ کا نام دیا گیاہے جیساکہ نام سے ہی ظاہر ہے کہ اس میں پاکستان کرکٹ اور قومی کرکٹرز سے متعلق شروع کئے جانے والے پروپیگنڈوں اور گمراہ کن خبروں کا ان کائونٹر کیا جائے گا۔

یہ حقائق، دلائل اور ریکارڈز پر مشتمل ایک منفرد کرکٹ شو ہوگا جو شائقین کرکٹ کو حقائق سے باخبر رکھے گا۔

دی کرکٹ ان کائونٹرکے مقاصد

بدقسمتی سے ہمارے ہاں میڈیا میں کرکٹ پر رپورٹنگ اور تجزیئے کے نام پر شب و روز تماشے ہوتے رہتے ہیں۔کوئی کسی کی خوشنودی کیلئے تو کوئی کسی کے بغض میں پروپیگنڈاکرتاہے۔کبھی کسی کھلاڑی کے خلاف تو کبھی کسی کپتان کے خلاف۔

ایسے پروپیگنڈوں کا ان کائونٹر کرنے کیلئے ہی ’’دی کرکٹ ان کائونٹر‘‘لایا گیاہے۔

حقائق ،دلائل اور ریکارڈز پر مشتمل منفرد شوآپ ہمارے یوٹیوب چینل ’ورلڈاسپورٹس‘‘ یا فیس بک پیج ’ اسپورٹس لنک‘ پرملاحظہ کرسکیں گے۔

’دی کرکٹ اِن کائونٹر‘ کا پرومو

کرکٹ سے متعلق مزید اہم رپورٹ ہمارا یوٹیوب چینل ’’ورلڈاسپورٹس‘‘ ملاحظہ کریں

Check Also

کراچی کنگزکی فتح نے پلے آف ٹیموں پر بجلیاں گرادیں

کراچی کنگز نے لاہورقلندرزکے خلاف اپنے سیکنڈلاسٹ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد فتح حاصل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔