انگلینڈکیخلاف پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈمیں دو اضافی کھلاڑی شامل

یکم دسمبر سے راولپنڈی میں شروع ہونے والی پاکستان اور انگلینڈکے مابین تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے پاکستان کے اسکواڈکا آج اعلان ہورہاہے جس میں دو اضافی کھلاڑی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

اس سے قبل پندرہ رکنی اسکواڈمنتخب کرنے کا فیصلہ کیا گیاتھا جس میں سری لنکا کا دورہ کرنے والی ٹیم میں سے سرفرازاحمد، سعودشکیل اور نعمان علی کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیاگیاتھا۔

اب ذرائع کے مطابق انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کیلئے پندرہ کے بجائے سترہ رکنی اسکواڈکا اعلان کیا جارہاہے جس میں سعودشکیل اور نعمان علی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے البتہ آل رائونڈر فہیم اشرف اور سرفرازاحمد کی جگہ بنتی نظر نہیں آرہی۔

کون سے تین کھلاڑی ڈراپ ہوں گے؟

سری لنکا کا ٹورکرنے والے اٹھارہ رکنی پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈمیں سے سرفرازاحمد،فہیم اشرف اور شاہین آفریدی ڈراپ ہورہے ہیں جبکہ حالیہ قائداعظم ٹرافی کے ٹاپ وکٹ ٹیکر سندھ کے اسپنر ابرار احمد کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

آج یونہی پاکستان کے اسکواڈکا اعلان ہوگا، وہ ہمارے یوٹیوب چینل پر براہ راست یا پھر فوری بعد آپ کیلئے پیش کیا جائے گا۔

کرکٹ سے متعلق مزید اہم رپورٹ ہمارا یوٹیوب چینل ’’ورلڈاسپورٹس‘‘ ملاحظہ کریں

Check Also

پی ایس ایل تاریخ میں زیادہ سنچریاں کس ٹیم کی جانب سے بنی ہیں؟

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سنچری بنانا ایک بڑا کارنامہ سمجھا جاتا ہے۔2005 میں جب ٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔