مارٹن گپٹل کے پی ایس ایل مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری

پاکستان سپرلیگ 2022کی ڈرافٹ میں شامل نیوزی لینڈکے جارح مزاج اوپننگ بیٹسمین مارٹن گپٹل کے مداحوں کیلئے بڑی خبر سامنے آئی ہے جو اب پورے پی ایس ایل سیزن کیلئے دستیاب ہوں گے۔ جس کے سبب اُن کی مانگ میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

مارٹن گپٹل پی ایس ایل 2023کی ڈرافٹ کیلئے اپنا نام رجسٹرڈکراچکے ہیں جو اس سے قبل 2021کا سیزن کراچی کنگز کیلئے کھیلے تھے جس میں چھ میچز میں 104کے اسٹرائک ریٹ اور 11.50رنزفی اننگزکی معمولی ایوریج سے صرف 69رنزبناسکے تھے۔

مارٹن گپٹل کے پورا پی ایس ایل سیزن کھیلنے والی وجہ قومی ذمہ داری سے کم وبیش فارغ ہونا ہے جنہیں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد اگلی ہوم سیریزکیلئے وائٹ بال کے دونوں اسکواڈزسے ڈراپ کردیا گیاتھا اور اب انہیں سنٹرل کنٹریکٹ سے بھی ریلیز کردیاگیاہے جس کی انہوں نے خوددرخواست کی تھی۔

اس کا واضح مطلب ہے کہ دیگر چند ساتھیوں کی طرح اب مارٹن گپٹل بھی نیوزی لینڈکے بجائے ٹی ٹوئنٹی لیگز کھیلنے کاذہن بناچکے ہیں جو اب دیگر ممالک کی ٹی ٹوئنٹی لیگز پر نظریں جمائیں گے۔

اس تازہ فیصلے کے بعد اب مارٹن گپٹل کے آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ بگ بیش میں بطورمتبادل پلیئر کھیلنے کا بھی امکان روشن ہوگیاہے۔

مارٹن گپٹل نیوزی لینڈ کے تازہ ترین کھلاڑی بن گئے ہیں جنہیں ان کے سینٹرل کنٹریکٹ سے فارغ کیا گیا ہے کیونکہ وہ حال ہی میں دونوں وائٹ بال ٹیموں میں اپنی جگہ کھو بیٹھے ہیں۔

گپٹل آسٹریلیا میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے اسکواڈ کا حصہ تھے لیکن وہ ٹورنامنٹ کے دوران نہیں کھیلے تھے جہاں فن ایلن کو ترجیح دی گئی تھی اور انہیں بھارت کے خلاف جاری سیریز کے لیے مکمل طور پر باہر کردیا گیا تھا۔

مارٹن گپٹل نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر نہیں ہوئے ہیں اور دوبارہ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، لیکن ٹرینٹ بولٹ کی طرح انہیں کہا گیا ہے کہ زیر معاہدہ کھلاڑیوں کوہی ترجیح دی جائے گی۔

مارٹن گپٹل کونیوزی لینڈکی جانب سے سب سے زیادہ جبکہ مجموعی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل تاریخ میں تیسرے زیادہ 3531رنزبنانے کا اعزاز حاصل ہے۔

مارٹن گپٹل کا موقف

مارٹن گپٹل نے کہا ہے کہ اپنے ملک کے لیے کھیلنا اُن ایک بہت بڑا اعزاز رہا ہے اور میں بلیک کیپس اور NZC کے اندر ہر کسی کا ان کی حمایت کے لیے شکر گزار ہوں۔

اُن کا کہناتھا کہ میں موجودہ حالات کو کھلے دل سے سمجھنے کا قائل اور اس معاملے میں حقیقت پسند ہوں۔

مارٹن گپٹل کا کہناتھا کہ گوکہ مجھے سنٹرل کنٹریکٹ سے ریلیز کردیاگیاہے لیکن اس کے باوجود میں اب بھی نیوزی لینڈ کے لیے دستیاب ہوں

میرے پاس دوسرے مواقع تلاش کرنے کا موقع ہے اور مجھے اپنے خاندان کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کا موقع ملے گا جو کہ اہم بات ہے۔

Check Also

پی ایس ایل تاریخ میں زیادہ سنچریاں کس ٹیم کی جانب سے بنی ہیں؟

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سنچری بنانا ایک بڑا کارنامہ سمجھا جاتا ہے۔2005 میں جب ٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔