ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ2024کافارمیٹ تبدیل، بڑا اعلان

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لیے نئے فارمیٹ کا اعلان کردیاہے اور اگلے چاروں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسی نئے فارمیٹ کے مطابق کھیلیں جائیں گے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 گزشتہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپس سے بالکل مختلف ہوگاجس میں اب سپر12مرحلہ نہیں ہوگا۔

2024کے ایڈیشن میں پہلی بار ٹیمیں سولہ سے بڑھاکر 20کی جارہی ہیں اگلے2030تک شیڈول چاروں میگاایونٹس میں اتنی ہی ٹیمیں کھیلیں گی۔ورلڈکپ2024میں گزشتہ دو ایڈیشنز کی طرح سپر12کے بجائے سپر8 کا مرحلہ آئے گا۔

اگلا ورلڈکپ زیادہ ٹیموں اور ایک نئے فارمیٹ کے ساتھ کھیلا جائے گا۔ایونٹ ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں کھیلے جانے کے باعث دونوں ٹیمیں ورلڈکپ کے لیے براہ راست کوالیفائی کریں گی۔

ایونٹ میں مجموعی طور پر20یمیں شامل ہوں گی جنہیں 4 مختلف گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔ہر گروپ سے دو ٹیمیں سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

سپر 8 مرحلے میں ٹیموں کو 4،4 کے دو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔ سپر 8 کی 4 ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری

گزشتہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022کا فائنل کھیلنے والی پاکستان ٹیم کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے جو دیگر چند سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے ہمراہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024کیلئے براہ راست کوالیفائی کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز اور امریکہ نے بطور میزبان جبکہ انگلینڈ ، پاکستان، بھارت اور نیوزی لینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022ی سیمی فائنلسٹ ہونے کے باعث کوالیفائی کرلیا ہے۔

اس کے علاوہ آسٹریلیا، نیدرلینڈز، سری لنکا اور جنوبی افریقہ نے بھی رواں سال کی کارکردگی کی بنیاد پر جبکہ افغانستان اور بنگلا دیش نے رینکنگ کی بنیاد پر کوالیفائی کرلیا ہے۔

باقی رہ جانے والی آٹھ ٹیموں کا فیصلہ کوالیفائرز مقابلوں کے ذریعے ہوگا جس میں افریقہ ، ایشیا اور یورپ سے دو، دو جبکہ پیسفیک اور امریکاز سے ایک ایک ٹیم کوالیفائی کرے گی۔

Check Also

کراچی کنگزکی فتح نے پلے آف ٹیموں پر بجلیاں گرادیں

کراچی کنگز نے لاہورقلندرزکے خلاف اپنے سیکنڈلاسٹ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد فتح حاصل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔