کس پاکستانی کرکٹرکی ہورہی ہے شادی، کن کے گھری بجلیاں

پاکستانی کرکٹ ٹیم اور اس کے کھلاڑیوں نے حالیہ عرصے میں نہ صرف نہایت ہی اچھی کرکٹ کھیلی ہے بلکہ آف دی فیلڈ بھی بہترین رویئے کا مظاہرہ کرکے ملکی کرکٹ کا امیج بہتر بنایا ہے جو اس سے قبل اچھی خبروں کیلئے کم مگر منفی خبروں میں زیادہ آگے دکھائی دیتی تھی۔

پاکستان میں اس مثبت اپروچ کو پروان چڑھانے میں کھلاڑیوں میں اسلامی لگائو نے سب سے نمایاں کردار اداکیاہے جبکہ مصباح الحق نے کپتانی سنبھالنے کے بعد نہ صرف قومی ٹیم کو فتوحات کے راستے پر ڈالا بلکہ ٹیم کا امیج بھی بہتر بنایا جس میں 2010 کے اسپاٹ فکسنگ واقعے سے بڑا ڈِنٹ پڑچکاتھا۔

بعدازاں سرفرازاحمد کا دوربھی شاندار رہااورآج بھی پاکستانی ٹیم اور کھلاڑی اسی راستے پر   چل رہے ہیں۔

گوکہ حالیہ عرصے میں قومی کرکٹرز ہمیشہ ہی کھیل اورکارکردگی کی وجہ سے ہی زیربحث آتے رہے ہیں جو اچھی چیز ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ پاکستانی شائقین کو کرکٹ میدانوں سے ہٹ کر بھی اچھی اور خوشگوار خبر سننے کو مل رہی ہے جوکہ کھلاڑی کے کھیل سے نہیں بلکہ نجی زندگی سے تعلق رکھتی ہے اور وہ خبرہے ایک قومی کرکٹرکی لومیرج۔۔

ویسے تو کئی پاکستانی مداحوں کو وائٹ بال کے کپتان بابراعظم اور نائب کپتان شاداب خان کی شادی کا انتظار ہے۔ بابراعظم تو ابھی اس حوالے سے کچھ نہیں بولتے جبکہ شاداب خان کہہ چکے ہیں کہ ابھی تو اُن کی شادی کی عمر ہی نہیں ہوئی۔

مگر دوسری جانب، ایک اور کھلاڑی نے شادی کی عمرہونے کا برملا اعلان کردیاہے جو ہیں ملتان سلطانز کے سابق کپتان اور قومی ٹیم کے ٹاپ آرڈربیٹر شان مسعود۔۔

شان مسعود کھیلتے تو ملتان سلطانز کیلئے ہیں مگر دل پشاورزلمی کی کسی ممکنہ مداح کو دے بیٹھے ہیں جن کا نام ہے میشے خان۔ اگر ملتان سلطانز کے کھلاڑی کے دل پشاور میں کہیں کھو گیاہے تو سمجھ جائیے کہ معاملہ اتنا سادہ نہیں ہے۔

میشے خان کا تعلق پشاورسے ہے جن سے شان مسعود نے شادی بھی پشاورہی میں رچانے کا اعلان کیاہے۔اس شادی کی تقریب 21 جنوری 2023 کو ہوگی۔

شان مسعود پی ایس ایل میں تو ملتان سلطانز کیلئے کھیلتے ہیں مگر پشاور سے بڑھنے والی قربتیں اُنہیں کہاں لے جائیں گی یہ تو آنے والا وقت ہی ہی بتائے گا مگر ہماری نیک تمنائیں شان مسعود اورمیشے خان کے ساتھ ہیں ۔ خُدا اُن کی جوڑی ہمیشہ سلامت رکھے۔

Check Also

پی ایس ایل تاریخ میں زیادہ سنچریاں کس ٹیم کی جانب سے بنی ہیں؟

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سنچری بنانا ایک بڑا کارنامہ سمجھا جاتا ہے۔2005 میں جب ٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔