افتتاحی میچ سے قبل لاہورقلندرزاورملتان سلطانزکوبڑے دھچکے، ٹاپ پلیئرزباہر

پاکستان سپرلیگ 2023کا کل یعنی 13فروری سے ملتان میں آغاز ہورہاہے جس کے افتتاحی میچ میں گزشتہ ایڈیشن کی فائنلسٹ ٹیمیں لاہورقلندرزا ورملتان سلطانز آمنے سامنے آرہے ہیں۔

دونوں ٹیمیں گزشتہ سال 4بار آمنے سامنے آئیں اور دونوں کودو،دوکامیابیاں ملیں اور اس بار شائقین کرکٹ ان دونوں ٹیموں کے درمیان بھرپورمقابلے کی توقع کررہے ہیں۔

دونوں ٹیموں کیلئے بری خبر!!!!

کل جب پی ایس ایل 8کا آغاز ہورہاہے تو پہلا میچ کھیلنے والی دونوں ٹیموں کیلئے بری خبربھی سامنے آگئی ہے۔ لاہورقلندرزکے اوپننگ بلے باز اور وکٹ کیپر بیٹر کوسل مینڈس کو سری لنکا کرکٹ بورڈ سے این اوسی نہیں مل سکا جبکہ ملتان سلطانز کے آل رائونڈر وائن پارنیل اَن فٹ ہوگئے ہیں۔

لاہورقلندرزکے اسکواڈمیں کوسل مینڈس کے متبادل کے طورپر ویسٹ انڈین ٹاپ آرڈربیٹر شائی ہوپ کو شامل کیا گیاہے البتہ وائن پارنیل کے حوالے سے فی الحال کچھ تصدیق نہیں ہوسکی کہ وہ کب تک فٹ ہوجائیں گے اور کب ملتان سلطانز کو جوائن کریں گے۔

Check Also

پی ایس ایل تاریخ میں زیادہ سنچریاں کس ٹیم کی جانب سے بنی ہیں؟

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سنچری بنانا ایک بڑا کارنامہ سمجھا جاتا ہے۔2005 میں جب ٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔