شاہین شاہ آفریدی نے میچ جیتنے کا راز بتا دیا

ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کی فرنچائز لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنے بولرز کو ٹھیک وقت پر استعمال کیا جس سے فائدہ ہوا۔

پی ایس ایل 8 کے افتتاحی میچ کے بعدشاہین نے لاہور قلندرز کی حکمت عملی پر بات کرتے ہوئے اپنے بلے بازوں کی تعریف کی اور کہا کہ طاہر کا پہلا میچ تھا اس نے اچھی بیٹنگ کی جب کہ فخر زمان نے بھی بلاشبہ اچھی بیٹنگ کی ہے۔

شاہین آفریدی  کا کہنا تھا کہ ہم نے  اپنے  بولرز کو ٹھیک وقت پر استعمال کیا جس سے فائدہ ہوا۔

ڈاٹ بالز سے ملتان کو دباؤ میں لانے کی کوشش

دوسری جانب لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ ڈاٹ بالز سے ملتان کو دباؤ میں لانے کی کوشش کی اور کامیاب رہے، ملتان کا آغاز اچھا تھا لیکن ہمیں یقین تھا کہ ہم کم بیک کریں گے۔

176 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 174 رنز بناسکی، کپتان محمد رضوان 75 رنز بناکر نمایاں رہے

Check Also

پی ایس ایل تاریخ میں زیادہ سنچریاں کس ٹیم کی جانب سے بنی ہیں؟

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سنچری بنانا ایک بڑا کارنامہ سمجھا جاتا ہے۔2005 میں جب ٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔