تیزترین سنچری مس مگر اعظم خان نے چھکوں کا منفرد ریکارڈبناڈالا

اسلام آبادیونائیٹڈکے جارح مزاج بلے باز اعظم خان نے اپنی سابقہ پی ایس ایل ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے خلاف گزشتہ میچ میں 9چوکوں اور آٹھ چھکوں سمیت 42 گیندوں پر 97رنزکی دھواں دار اننگز کھیل کراپنی اہمیت منوالی ہے۔

اعظم خان جو اسلام آبادیونائیٹڈکی اننگزکی آخری گیند پر بولڈہوئے اگر وہ اس گیندپر بائونڈری یا تین رنزبنالیتے تو پی ایس ایل کی تیزترین سنچری کا ریکارڈاُن کے نام ہوجاتاجو42ویں گیندپر97رنزپر آئوٹ ہوئے۔

یوں اعظم خان صرف ایک شاٹ کی کمی کی وجہ سے پی ایس ایل کی تیزترین سنچری کا ریکارڈ توڑسکے جو ملتان سلطانزکے ریلی روسوئو کے پاس ہے جس نے 43گیندوں پر یہ کارنا مہ سرانجام دیا۔

تیزترین پی ایس ایل سنچری

اعظم خان گزشتہ میچ میں ایک شاٹ کی کمی سے تیزترین پی ایس ایل سنچری کا ریکارڈتونہ توڑسکے البتہ2023 میں چھکوں کا منفرد ریکارڈ قائم کرڈالا۔

اعظم خان واحد بلے باز بن گئے ہیں جنہوں نے 2023کے دوران کسی ایک ٹی ٹوئنٹی میچ میں آٹھ یا زائد چھکے لگانے کا کارنامہ دوبار سرانجام دیاہے۔

گزشتہ میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے خلاف آٹھ چھکے لگانے سے قبل اعظم خان نے بنگلہ دیش پریمیئرلیگ میں اپنی 109رنزکی ناقابل شکست اننگزکے دوران بھی آٹھ بار گیند بائونڈری لائن کے باہر پھینکی تھی۔

Check Also

پی ایس ایل تاریخ میں زیادہ سنچریاں کس ٹیم کی جانب سے بنی ہیں؟

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سنچری بنانا ایک بڑا کارنامہ سمجھا جاتا ہے۔2005 میں جب ٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔