ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز 2024 میں پاکستان شاہینز کی قیادت کرنے والے محمد حارث نے سیمی فائنل کھیلنے سے ایک دن قبل دعویٰ کیاتھا کہ ہیڈکوچ نے اُنہیں یقین دلایا تھا کہ اس ٹورنامنٹ میں پرفارمنس دینے والے پلیئرزکو پاکستان ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔
اُن کے مطابق ہیڈ کوچ نے ہمیں کہا تھا کہ اس ٹورنامنٹ میں اچھا پرفارم کریں تاکہ قومی ٹیم میں جگہ بناسکیں۔پاکستان ٹیم نے نومبر میں آسٹریلیا کا وائیٹ بال دورہ کرنا ہے۔
ٹاپ اینڈ میں پاکستانی ٹاپ پلیئرز:
اب ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز 2024 ختم ہوچکی ہے تو اس بات کا جائزہ لینے کی کوشش کرتے ہیں کہ وہ کون سے پلیئرز ہیں جو پاکستان شاہینز کیلئے دی گئی اپنی پرفارمنس کی بنیاد پر پاکستان کی قومی ٹیم میں شامل کئے جائیں گے۔
پاکستان کا کوئی بھی بیٹر ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز 2024 میں زیادہ رنز بنانے والے ٹاپ 10 بیٹرز میں جگہ نہ بناسکا۔پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے عثمان خان بھی اس فہرست میں 12ویں نمبرپر رہے۔
ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز 2024 میں شامل پاکستانی بیٹرز اور بولرز کی کارکردگی پرخصوصی رپورٹ ہمارے یوٹیوب چینل پر ملاحظہ کریں