Breaking News

پی ایس ایل8 کیلئے الیکس ہیلزسمیت4ٹاپ انگلش کرکٹرز نے انگلش ٹیم چھوڑدی

جارح مزاج انگلش اوپننگ بلے باز الیکس ہیلز نے پی ایس ایل کا آنے والا سیزن کھیلنے کیلئے انگلینڈ ٹیم کے ساتھ دورۂ بنگلہ دیش پر جانے سے معذرت کرلی ہے۔

ایک انگلش جریدے ٹیلی گراف کے مطابق الیکس ہیلز دورۂ بنگلہ دیش کیلئے انگلینڈکے اسکواڈکا حصہ نہیں ہوں گے کیونکہ وہ پی ایس ایل 2023کیلئے اسلام آبادیونائیٹڈ کی نمائندگی کرنا چاہتے ہیں۔

گوکہ الیکس ہیلز دورۂ بنگلہ دیش سے دستبردارہورہے ہیں مگر اس کے باوجود وہ 13فروری سے شروع ہونے والی پی ایس ایل میں 26فروری سے ہی اسلام آبادیونائیٹڈکو دستیاب ہوسکیں گے کیونکہ انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی لیگ سے فارغ ہوجانے کے بعد وہ کچھ دن آرام کریں گے۔

اسلام آبادیونائیٹڈ نے پہلے ہی الیکس ہیلز کے متبادل پلیئر کے طورپر تیمل ملز کو منتخب کرلیاہے۔

رپورٹ کے مطابق مارچ میں شروع ہونے والے دورۂ بنگلہ دیش کیلئے انگلینڈنے رواں ہفتے اپنے اسکواڈکا اعلان کرنا ہے جو بنگلہ دیش میں تین ون ڈے اور اتنے ہی ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گا۔

یہ سیریز اکتوبر 2021میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل کھیلی جانی تھی لیکن بنگلہ دیش اور انگلینڈکے کرکٹ بورڈزنے متفقہ طورپر اسے ملتوی کیاتھا جسے اب دوبارہ ری- شیڈول کیاگیاتھا۔

بتایا جارہاہے کہ نہ صرف الیکس ہیلز بلکہ سام بلنگز، لیام ڈاسن اور جیمز وینس بھی پی ایس ایل کھیلنے کیلئے دورۂ بنگلہ دیش کھیلنے سے معذرت کرنے والے ہیں ۔اس بارے انہوں نے ابتدائی طورپر انگلش سلیکٹرزاورمنیجمنٹ سے بات کرلی ہے۔

Check Also

لٹن داس نے پی ایس ایل کیلئے بڑی قربانی دیدی

بنگلہ دیش کے وکٹ کیپر بلے باز لٹن داس نے پی ایس ایل 10 کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔