Breaking News

اروشی روٹیلا کی نسیم شاہ کو سالگرہ پر مبارکباد

بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو سالگرہ اور اعزازی ڈی ایس پی بننے کی مبارکباد دی ہے۔

نسیم شاہ کی 20 ویں سالگرہ کے موقع پر بھارتی اداکارہ نے فاسٹ بولر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی تصویر پر انہیں سالگرہ اور اعزازی ڈی ایس پی بننے پر مبارکباد دی۔

اروشی روٹیلا کی جانب سے مبارکباد کے پیغام پر نسیم شاہ نے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

دوسری جانب اس سارے معاملے پر انٹرنیٹ صارفین دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نسیم شاہ کی بیسویں سالگرہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی مینجمنٹ نے ہوٹل میں منائی تھی۔

Check Also

آئرلینڈکوشکست، پاکستان کی سپر8تک جانا آسان ہوگیا

نیویارک میں پاکستان اور بھارت کے میچ سے قبل اسی گرائونڈ سے پاکستان کو بڑی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔