Breaking News

پاکستان کا بھارت کو دوسراجھٹکا، ون ڈے پوزیشن بھی چھین لی

پاکستان نے ویسٹ انڈیزکے خلاف ہوم سیریزمیں شاندار کارکردگی دکھاکر بھارت کو دو بڑے جھٹکے دئیے ہیں۔ جنہیں نہ صرف آئی سی سی ورلڈکپ 2023سپرلیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر پیچھے دھکیلا ہے بلکہ اب آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بھارت سے چوتھی پوزیشن چھین لی ہے۔

ویسٹ انڈیزکے خلاف ہوم سیریزمیں کلین سوئپ کرنے کا صلہ پاکستان کو آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں ایک درجہ ترقی کی صورت میں ملاہے جس کی بدولت اب وہ بھارت کی جگہ چوتھے نمبرپر آگئی ہے جبکہ بھارتی ٹیم پانچویں نمبرپر چلی گئی ہے۔

آج جاری ہونے والی تازہ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان ٹیم106جبکہ بھارت 105 پوائنٹس کی مالک ہے ۔

پاکستان خودسے اوپری درجے پر موجود آسٹریلیا سے صرف ایک پوائنٹ پیچھے ہے۔جس کی بدولت آسٹریلوی ٹیم نے آنے والی سیریزمیں ناکامی پاکستان کو طویل عرصے کے بعد ایکبارپھر ٹاپ تھری ون ڈے ٹیموں میں بھی شمار کراسکتی ہے۔

Check Also

عمراکمل کی بیگم کا دعویٰ،جھوٹا یا سچا؟

عمر اکمل کی بیگم کا دعویٰ ہے کہ پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں اُس کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔