Breaking News

پی ایس ایل8کے دو تیز ترین اوپنرزکون؟

پاکستان سپرلیگ کا آٹھواں سیزن 13فروری سے ملتان میں شروع ہورہاہے جس کے آغاز سے قبل ماہرین مختلف زاویوں سے ٹیموں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

پاکستان کے معروف یوٹیوب چینل ’’ورلڈاسپورٹس‘‘ نے اپنی تازہ رپورٹ میں پی ایس ایل8میں تمام ٹیموں کو دستیاب اوپنرزکی کارکردگی کا جائزہ لیاہے جس میں صرف دو ہی ایسے اوپنرز ہیں جن کا اسٹرائک ریٹ 150رنز فی سوبالز سے زائد ہے۔

ان میں ایک کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے ویل جیکس ہیں جنہوں نے 157.94کے اسٹرائک ریٹ سے رنز بنائے ہیں جبکہ دوسرے بلے باز اسلام آبادیونائیٹڈ کے رحمن گربز ہیں جن کا ٹی ٹوئنٹی میچز میں اسٹرائک ریٹ 152.94ہے۔

’ورلڈاسپورٹس‘ کی تازہ رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل 8میں اسلام آبادواحد ٹیم ہے جس کے تمام اوپنرزکا اسٹرائک ریٹ 140سے اوپر ہے جبکہ اس اعتبار سے ملتان سلطانز سب سے پیچھے ہے۔

اوپنرز پر خصوصی رپورٹ اس تازہ ویڈیو رپورٹ میں ملاحظہ کریں

Check Also

پی ایس ایل 8ڈرافٹ : غیرملکی پلیئرز کی نئی فہرست جاری، آرون فنچ بھی شامل

پاکستان کرکٹ بورڈنے پی ایس ایل 8کے ڈرافٹنگ کیلئے غیرملکی پلیئرزکی ایک اور نئی لسٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔