Breaking News

پی ایس ایل 8میں کون سے پلیئرز سب سے زیادہ کمائیں گے؟

موجودہ وقت میں ہم ٹی ٹوئنٹی لیگز کےدورمیں جی رہے ہیں ۔گزشتہ ماہ یعنی جنوری میں دو ہائی پروفائل ٹورنامنٹس کا آغاز ہوا – انٹرنیشنل لیگ T20 اور جنوبی افریقہ T20 ٹورنامنٹ جسے SA20 کہا جاتا ہے۔

جبکہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کی طرح آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ بھی رواں سال کے آغاز سے پہلے ہی شروع ہوچکی تھیں جوکہ اب تک جاری ہیں ،مختصر یہ کہ ہر جگہ فرنچائز کرکٹ ہو رہی ہے۔

اور اب رواں ماہ یعنی فروری 2023 میں، پاکستان کی باری ہے کہ وہ شائقین کرکٹ کی نگاہیں اپنے سب سے کامیاب ایونٹ پی ایس ایل پر مرکوز کرائے گا۔

پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں گزشتہ ایڈیشن یعنی پی ا یس ایل 2022کی فائنلسٹ ٹیمیں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز ملتان میں افتتاحی میچ میں ٹکرائیں گے۔

ٹی ٹوئنٹی لیگز کی بات کریں تو اکثر شائقین کرکٹ کی نگاہیں زیادہ کمائی کرنے والے پلیئرزپر بھی ہوتی ہیں کہ اس ایونٹ میں ہائیسٹ پیڈ کرکٹرزکون کون سے ہیں۔

اس رپورٹ میں ہم اسی بات کا جائزہ لینے والے ہیں کہ پی ایس ایل 2023میں سب سے مہنگاکرکٹرکون ہوگا یا دوسرے الفاظ میں سب سے زیادہ رقم کون بٹورے گا۔

گوکہ آئی پی ایل میں نیلامی کے برعکس پی ایس ایل میں ڈرافٹنگ ہوتی ہیں جہاں کھلاڑیوں کو اُن کی کیٹیگر یزکے مطابق ہی رقم ملتی ہے البتہ کچھ کھلاڑی قدرے زیادہ اور کچھ کم رقم حاصل کرپاتے ہیں۔

جو کھلاڑی زیادہ ویلیوکے ہوتے ہیں اور ساتھ ہی کوئی اورکردار اداکرتے ہیں جیساکہ کپتانی، مینٹور وغیرہ تو اُنہیں زیادہ رقم بھی ملتی ہے جیساکہ پی ایس ایل 8میں بابراعظم ٹاپ کیٹیگری پلاٹینیم میں شامل دیگر پلیئرزکے مقابلے میں زیادہ رقم حاصل کریں گے۔

پلاٹینم کیٹیگری سب سے اوپر کا درجہ ہے جہاں کھلاڑی130,000ڈالرز کی بنیادی قیمت کے ساتھ 170,000ڈالرز تک کما سکتے ہیں۔

اس اعتبار سے پشاورزلمی کے بابراعظم سب سے زیادہ رقم کمائیں گے جو 170,000ڈالر سے بھی زائد ہوگی جبکہ اُن کے ساتھی راجا بھنوکاپکسا اور رچرڈگلیسن بھی اتنی رقم حاصل کریں گے ۔ دیگر کھلاڑیوں میں لاہورقلندرزکے کپتان شاہین آفریدی، سام بلنگز،فخرزمان،اسلام آباد یونائیٹڈکے کپتان شاداب خان، گس اٹکنسن اور تیمل ملز بھی اتنی ہی رقم کے حقدار ہوں گے۔

اس طرح ملتان سلطانزکے کپتان محمد رضوان، جوش لٹل، اظہارالحق نویدایک لاکھ سترہزار ڈالرز سے زیادہ رقم اپنے اکائونٹس میں ڈالیں گے ۔کراچی کنگزکے حیدرعلی،عمران طاہر اور میتھیو ویڈ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے نسیم شاہ اورمحمد نوازایک لاکھ سترہزارڈالرزاپنے اکائونٹس میں ٹرانسفرکرائیں گے۔

دیگر پلیئرزمیں راشدخان،وانندوہسارنگا،رومن پاول،ڈیوڈملر،الیکس ہیلز،رحمن اللہ گربز بھی گوکہ ٹاپ کیٹیگری پلاٹینم کا حصہ ہیں مگر پورے ٹورنامنٹ میں دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے وہ اپنی کیٹیگری کے اعتبار سے ایک لاکھ ستر ہزارڈالرز کی پوری رقم حاصل نہیں کرسکیں گے۔اُنہیں میچز کی دستیابی کے مطابق ہی ادائیگی کی جائے گی۔

Check Also

بابراعظم بڑے اعزاز سے محروم، رضوان کیلئے خوشخبری

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے جس میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔