نیوز ڈیسک

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے کی گئی وہاب ریاض کی پیشگوئی سچ ثابت

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کےفاسٹ بولر وہاب ریاض کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کے لیے کی گئی پیشگوئی سچ ثابت ہو رہی ہے۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے نمائشی میچ کے بعد وہاب ریاض نے افتخار احمد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ جو جامنی رنگ پہنا ہوا ہے یہ پی ایس …

مزید پڑھیں »

شاہین آفریدی نے کامیاب کپتانی کے ریکارڈز توڑڈالے

لاہورقلندرزکے کپتان شاہین آفریدی نے اپنی قیادت میں شاندار نتائج دیکر کپتانی کے متعدد ریکارڈز توڑڈالے ہیں۔ گزشتہ سال شاہین آفریدی کی قیادت میں لاہورقلندرزپہلی بار پی ایس ایل چیمپئن بنی تھی جبکہ اس سال وہ چھ کامیابیوں کے بدلے صرف ایک شکست کھاکر پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر موجود ہے۔ شاہین آفریدی پاکستان سپرلیگ کے کامیاب ترین کپتان بن …

مزید پڑھیں »

آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے آخری موقع-یونائیٹڈکیلئے دوسری پوزیشن

پاکستان سپرلیگ 2023میں 21واں میچ اسلام آبادیونائیٹڈاورکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے مابین شام سات بجے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جوکہ اب تک ٹورنامنٹ میں صرف ایک فتح حاصل کرسکی ہے، وہ پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبرپر ہونے کے سبب ٹورنامنٹ سے لگ بھگ باہرہوچکی ہے تاہم اُس کے پاس کم بیک کا موقع بھی موجودہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو ٹورنامنٹ میں …

مزید پڑھیں »

الیکس ہیلز سمیت 3غیرملکی کھلاڑیوں نے پی ایس ایل8جوائن کرلیا

اسلام آبادیونائیٹڈ کے اوپننگ بلے باز الیکس ہیلز سمیت تین ٹاپ غیرملکی کرکٹرزنے پی ایس ایل 8میں اپنی اپنی ٹیموں کو جوائن کرلیاہے۔ الیکس ہیلز کے آنے سے اب شاید کولن منرو تیسرے نمبرپرکھیلیں گے جہاں رحمن اللہ گرباز، الیکس ہیلز کے اوپننگ ساتھی ہوں گے۔ الیکس ہیلز یواے ای میں کھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل لیگ کے ٹاپ اسکورررہے …

مزید پڑھیں »

دوران ِ پی ایس ایل8ایک ٹیم کا کپتان تبدیل کرنے کا فیصلہ

پاکستان سپرلیگ 2023جاری ہے جس میں آج راولپنڈی میں پہلا میچ کھیلا جارہاہے جو کہ کراچی کنگز اور راولپنڈی کے درمیان ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں اب تک کھیلے گئے میچز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سب سے ناکام ٹیم ثابت ہوئی ہے جوکہ پانچ میچز میں صرف ایک کامیابی حاصل کرسکی ہے جس کے سبب وہ پوائنٹس ٹیبل پر سب سے نچلی پوزیشن …

مزید پڑھیں »

زلمی کیخلاف میچ سے قبل کراچی کنگزکوبڑادھچکا، ٹاپ پلیئرباہر

پی ایس ایل 2023میں آج ( 28فروری) آرام کا دن ہے جبکہ کل یکم مارچ کو کراچی کنگز اور پشاورزلمی کا راولپنڈی کے مقام پر ٹاکرا ہوگا۔ اس اہم ترین میچ سے قبل کراچی کنگزکو بڑا دھچکالگاہے جن کے دوسرے ٹاپ اسکورر جیمز وینس دورۂ بنگلہ دیش میں انگلینڈکی نمائندگی کرنے کیلئے پی ایس ایل چھوڑکرچلے گئے ہیں ۔ جیمز وینس نے …

مزید پڑھیں »

فخرزمان پی ایس ایل کے ٹاپ سکسر بیٹر بن گئے

لاہورقلندرزکے جارح مزاج اوپننگ بلے باز فخرزمان پی ایس ایل 2023 کے ٹاپ سکسر بننے میں کامیاب ہوگئے ہیں جنہو ں نے پشاورزلمی کیخلاف گزشتہ میچ میں اپنی 96رنزکی اننگزکے دوران دس چھکے لگائے۔ فخرزمان نے اب تک ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 16چھکے لگائے ہیں جبکہ کراچی کنگزکے عمادوسیم 12 چھکوں کے ساتھ دوسرے نمبرپر موجود ہیں۔ فخرزمان پی ایس ایل …

مزید پڑھیں »

گلیڈی ایٹرزکے کوچ معین خان نے اپنے بولرزکی درگت بنانے والے بیٹے اعظم خان سے کیاکہا؟

پی ایس ایل فرنچائزاسلام آبادیونائیٹڈکے جارح مزاج بلے باز اعظم خان نے گزشتہ میچ میں اپنے والد معین خان کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے خلاف دھواں داربیٹنگ کرکے اپنی ٹیم کو فتحیاب کرایا۔ 2019میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزسے اپنے پی ایس ایل کیرئیرکا آغازکرنے والے اعظم خان نے اس میچ میں 42گیندوں پر 9چوکوں اور 8چھکوں سمیت 97رنزبنائے۔ اعظم خان نے میچ کے بعدہونے …

مزید پڑھیں »

اسلام آبادیونائیٹڈ نے پاورپلے میں بڑے اسکورزکی تاریخ رقم کردی

دوبار کی چیمپئن اسلام آبادیونائیٹڈ پاورپلے کی خطرناک ترین ٹیم ہے جس نے گزشتہ میچ میں پشاورزلمی کے خلاف پاورپلے کے چھ اوورزمیں 80رنزبناکر ایکبارپھر اس کا ثبوت دیا۔ گزشتہ میچ میں بنائے گئے80رنزپر نہ صرف پی ایس ایل 8میں پاورپلے میں بننے والے سب سے زیادہ رنزہیں بلکہ پی ایس ایل کی مجموعی تاریخ میں تیسرے زیادہ رنزہیں اور اس سے بڑے دونوں اسکورزبھی اسلام …

مزید پڑھیں »

پی ایس ایل8: لاہوراورپنڈی کے میچزکراچی منتقل، بڑافیصلہ آج

پاکستان سپرلیگ کا آٹھواں ایڈیشن جاری ہے جس میں سنسنی خیز میچز دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔اس ایڈیشن کے ملتان میں شیڈول پانچوں میچز کھیلے جاچکے جبکہ کراچی میں مزید دومیچز ہوناباقی ہیں۔ کراچی میں 26فروری کو جب پی ایس ایل8کا آخری میچ ہوناہے، اُسی دن ہی لاہورمیں پی ایس ایل میچز کا آغازہوناہے جبکہ یکم مارچ سے راولپنڈی میں میچزکا انعقاد …

مزید پڑھیں »