گلیڈی ایٹرزکے کوچ معین خان نے اپنے بولرزکی درگت بنانے والے بیٹے اعظم خان سے کیاکہا؟

پی ایس ایل فرنچائزاسلام آبادیونائیٹڈکے جارح مزاج بلے باز اعظم خان نے گزشتہ میچ میں اپنے والد معین خان کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے خلاف دھواں داربیٹنگ کرکے اپنی ٹیم کو فتحیاب کرایا۔

2019میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزسے اپنے پی ایس ایل کیرئیرکا آغازکرنے والے اعظم خان نے اس میچ میں 42گیندوں پر 9چوکوں اور 8چھکوں سمیت 97رنزبنائے۔

اعظم خان نے میچ کے بعدہونے والی پریس کانفرنس میں اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ ان کے والد اور مخالف کوچ معین خان نے ان کی شاندار اننگز کے بعد ان سے کیا کہا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ جب میں میچ کے بعد ان سے ملا تو انہوں نے میری اننگز کی تعریف کی اور مجھے ایسی کارکردگی برقراررکھنے کیلئے مزید محنت کرنے کا کہا۔

اعظم خان کا کہناہے کہ میرے والد میری سب سے بڑی تحریک ہیں۔ انہوں نے مجھے ذہنی طور پر اتنا مضبوط بنایا اور تمام تر مشکلات کے باوجود اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے ہمیشہ حوصلہ بڑھایا ۔ انہوں نے مجھے تنقید کے بارے میں پہلے ہی بتایا اور اس کے خلاف لڑنے میں میری مدد کی۔ مجھے امید ہے کہ میں ان کافخربننے میں کامیاب ہوجائوں گا۔

Check Also

پی ایس ایل تاریخ میں زیادہ سنچریاں کس ٹیم کی جانب سے بنی ہیں؟

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سنچری بنانا ایک بڑا کارنامہ سمجھا جاتا ہے۔2005 میں جب ٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔