Breaking News

ایڈیٹروں کے لیے ضابطہ اخلاق (Privacy policy)

 پاکستان میں کھیلوں کی منفرد ویب سائٹ’’ورلڈ اسپورٹس‘‘ کے تمام ایڈیٹرز، رائٹرز اور تمام اراکین اس ضابطہ اخلاق کے پابند رہیں گے جو برطانیہ میں پریس کمپلینٹس کمیشن کی جانب سے مرتب کیے گئے ہیں جس کی نقل ذیل میں بیان کی جارہی ہے۔ کسی بھی قسم کی شکایت کے لیے ہم سے رابطہ فرمائیے۔

Read our Privacy Policy in English here

 پریس سے وابستہ افراد کی یہ ذمے داری ہے کہ وہ بلند ترین پیشہ ورانہ معیارات برقرار رکھیں گے۔ وہ ضوابط جس میں یہ تعارفی نوٹ بھی شامل ہے اور عوامی مفاد کی شقیں بھی جو نیچے بیان کی جارہی ہیں، یہ دونوں ملکر ان اخلاقی اقدار کا تعین کرتے ہیں جن کے تحت کسی کے انفرادی حقوق اور عوام کے جاننے کے حق کا تحفظ کیا جاتا ہے۔ یہی وہ بنیاد ہے جس کے تحت ایک خود نگہداری کا نظام بنتا ہےاوراس سے (صحافتی) صنعت وابستگی کا اظہار کرتی ہے۔

یہ بہت ضروری ہے کہ متقفہ ضابطے کے نہ صرف الفاظ بلکہ اس کی مکمل روح کا بھی احترام کیا جائے۔ اسے نہ تو اتنا تنگ ہونا چاہیے کہ انفرادی حقوق کے تحفظ کے وعدے پر حرف آئے اور نہ ہی اتنا پھیلایا جائے کہ یہ آزادی اظہار کے ساتھ غیر ضروری خلل پیدا کرے یا شائع شدہ مواد کو عوامی مفاد سے دور رکھے۔

یہ ناشر(پبلشر) اور مدیران ( ایڈیٹرز) کی ذمے داری ہے کہ وہ ضابطہ اخلاق کو پرنٹ اور آن لائن دونوں ورژنز پر لاگو کریں۔ انہیں اس بات کو یقینی بناتے ہوئے اس بات کا خیال رکھنا چاہئے کہ پرنٹ اور آن لائن صحافت سے وابستہ افراد یعنی نہ صرف  ایڈیٹوریل اسٹاف بلکہ اس سے باہر کے افراد بشمول غیرصحافی بھی اس پر سختی سے عمل پیرا رہیں ۔


درستگی

پریس کے لیے ضروری ہے کہ وہ غلط ، گمراہ کن، اور مسخ شدہ معلومات اور تصاویر شائع نہ کرے۔ اگر غیرمعمولی غلطی، گمراہ کن بیان اور حقائق توڑ مروڑ کر پیش کرنے کا عمل سامنے آئے تو اسے فوری طور پر درست کرکے واضح کیا جائے اور اگر ضروری ہے تو معذرت بھی شائع کی جائے۔

پریس حمایت کرنے میں آزاد ہے لیکن اسے حقائق، بیانات اور نتائج کے درمیان فرق کو واضح رکھنا ہوگا۔ کسی کی ہتکِ عزت کی صورت میں اگر پریس فریق ہے تو ضروری ہے کہ اس کی وضاحت میں درستگی اور غیرجانبدارانہ انداز اختیار کیا جائے اس وقت تک کہ جب تک کہ کوئی متقفہ مفاہمتی معاہدہ سامنے نہیں آجاتا یا  جب کوئی معاہدہ سامنے آجائے تو اسے بھی شائع کیا جائے۔


جواب کے مواقع فراہم کرنا

اشاعتی غلطیوں کی صورت میں جواب اور وضاحت کے بھر پور مواقع لازمی فراہم کئے جائیں۔ اگر ریکارڈز یا کسی انٹرویو کے ترجمے میں غلطی ہوئی تو رائٹر جوابدہ ہوگا۔


پرائیویسی

صحافی پر لازمی ہے  کہ وہ ہرکھلاڑی خواہ مرد ہو یا عورت کے نجی اور خاندانی معاملات، گھریلو، صحت اور ڈجیٹل روابط سمیت دیگر رابطوں کا احترام کرے۔ ایڈیٹروں سے یہ توقع رکھی جاتی ہے کہ وہ بلا اجازت کسی کی ذاتی زندگی میں دخل انداز ہونے کی صورت میں اس کی وضاحت کریں گے۔ 

بصورتِ دیگر شکایت کنندہ کی جانب سے اس کی ذاتی معلومات عوام میں افشا کرنے پر کارروائی کی جاسکتی ہے۔ پرائیوٹ مقامات پر کسی کھلاڑی کی اجازت کے بنا اس کی تصویر لینا کسی بھی طرح قابلِ قبول نہیں۔

نوٹ: یہاں پرائیوٹ (ذاتی) اور پبلک (عوامی) مقامات سے مراد وہ جگہیں ہیں جہاں ایک حد تک پرائیوسی کا خیال رکھا جاتا ہو۔

ہراساں کرنا   

ورلڈ اسپورٹس میں چونکہ کھلاڑی اور آفیشلز ہی خبروں کے محور ہوتے ہیں ۔اس لئے صحافی کو کسی کھلاڑی یا آفیشل کو ہراساں کرنے، دباؤ ڈالنے یا خوفزدہ کرنے کے عمل میں ملوث نہیں ہونا چاہئے۔ اگر کوئی شخص فون کرنے، تصویرلینے اور سوال کرنے سے منع کردے تو صحافی کو بھی رک جانا چاہیے۔

اگر وہ اپنی جگہ یا مکان پر صحافی کو مزید ٹھہرنے سے منع کرے تو اسے باہر آجانا چاہیے اور اس کا پیچھا نہیں کرنا چاہیے۔ ایڈیٹرز کے لئے ضروری ہے کہ وہ ان اصول و ضوابط کو ان افراد پر بھی لاگو کریں جو ان کے لیے کام کررہے ہیں اوراس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ کسی دوسرے ذرائع سے ایسا مواد تو نہیں لارہے جو (اخلاقی ضواب) کے تحت ناقابلِ عمل ہے۔

غم ذدہ اور سنجدیدہ ماحول میں دخل اندازی

ذاتی اور شخصی صدمے اور غم کی صورتحال میں صحافی کا رویہ ہمدردانہ اوررحمدلانہ ہونا چاہئے اور اسے شائع کرتے وقت معاملے کی حساسیت کا خیال رکھنا چاہیے۔ اسے قانونی چارہ جوئی میں کسی رکاوٹ کی وجہ نہیں بننا چاہئے۔ خودکشی کے واقعہ کی رپورٹنگ کرتے وقت خودکشی کے عمل کی غیرضروری اور اضافی تفصیل بیان کرنے سے گریز کیا جائے۔

بچے

نوعمر بچوں کو یہ حق ہونا چاہیے کہ وہ کسی غیرضروری مداخلت کے بغیر اسکول میں اپنا وقت مکمل کریں۔ کوئی بچہ جس کی عمر 16 سال سے کم ہو اس سے اس کے ذاتی اور دوسرے بچے کے معاملے پر انٹرویو نہ کیا جائے اور نہ ہی اس وقت تک تصاویر لی جائیں جب تکہ اس کے والدین سامنے نہ ہوں یا ان کی اجازت نہ مل جائے۔

اسکول انتظامیہ کی اجازت کے بغیر نہ ان بچوں کی تصاویر لی جائیں اور نہ ہی ان سے بات کی جائے۔ جب تک بچے کی دلچسپی واضح نہ ہو ، اس وقت بچوں کی فلاح کے لیے کسی چیز کی خریداری کے لیے رقم نہ دی جائے، اورنہ ہی والدین اور سرپرستوں کو کوئی رقم فراہم کی جائے۔ ایڈیٹروں کے نزدیک کسی بچے کی ذاتی زندگی پر تفصیلات شائع کرنے کا جواز اس کے والدین یا سرپرست کی مثبت اور منفی شہرت اور معاشرتی مقام نہیں ہونا چاہیے۔


بچے اور جنسی کیسز

خواہ اس کی قانونی اجازت بھی  ہو تب بھی پریس 16 سال سے کم عمر کے ایسے بچے کی شناخت ظاہر نہ کرے جس پر جنسی حملہ کیا گیا ہویا پھر وہ کسی واقعہ کے عینی شاہد ہوں۔ اگر جنسی حملے کا کوئی واقعہ ہو تو خیال رہے کہ : بچے کی شناخت ظاہر نہ کی جائے۔ بالغ کی شناخت ظاہر کی جاسکتی ہے۔

خونی رشتوں کی جانب سے جنسی حملے کی صورت میں ’انسیسٹ‘ کا لفظ استعمال نہ کیا جائے تاہم بچے کی شناخت ظاہر کی جاسکتی ہے۔ اپنی رپورٹ میں احتیاط رکھیے کہ رپورٹنگ میں ملزم اور بچے کے درمیان تعلق کو ظاہر نہ کیا جائے۔


خفیہ آلات اور دھوکے سے معلومات حاصل کرنا  

پریس کو چاہیے کہ وہ اجازت کے بغیر خفییہ کیمروں، سن گن لینے کے آلات، ذاتی فون کالز کی ریکارڈنگ، ای میلز اور میسجز، یا تصاویر اور دستاویز کا بغیراجازت حصول یا انٹرنیٹ کے ذریعے معلومات حاصل نہ کرے اور نہ ہی شائع کرے۔ جب تک کوئی اور راہ نہ ہو اور صرف عوامی مفاد ہی مقدم ہو تب ہی دھوکہ دہی یا خفیہ انداز میں معلومات حاصل کی جائیں خواہ وہ ایجنٹوں سے لی جائیں یا درمیان کے افراد سے حاصل ہوں۔


کھلاڑیوں پرجنسی حملے

جب تک قانونی طور پر آزادی نہ ہو یا مناسب وضاحت موجود نہ ہو پریس اس وقت تک جنسی حملوں کے شکارشہرت یافتہ یا غیر معروف کھلاڑیوں یا فرد کی شناخت ظاہر نہ کرے اور کسی اشارے سے بھی ان کا اظہار نہ کیا جائے۔


تفریق اور امتیاز

پریس کو کسی کھلاڑی کو اس کے مذہب، رنگ و نسل، ذات، کسی ذہنی اور جسمانی مرض کی بنا پر تعصب اور تفریق کا نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔ جب تک رپورٹنگ میں اس کی حقیقی ضرورت نہ ہو اس وقت تک کسی فرد کے مذہب، رنگ و نسل، جنس، ذات اور کسی ذہنی اور جسمانی مرض کو ظاہر کرنے سے گریز کیا جائے۔


معاشی صحافت

یہاں تک کہ اگر قانون اس میں رکاوٹ نہ ڈالے اس وقت بھی صحافی پہلے سے حاصل شدہ معاشی معلومات کو اپنے مفادات کے لیے استعمال نہ کرے اور نہ ہی یہ معلومات کسی دوسرے کے حوالے کرے۔ اسی طرح ایڈیٹر اور بزنس ایڈیٹر کو بتائے بغیر کاروباری معاملات اور اسٹاک ایکسچینج کے شیئرز کے بارے میں ملنے والی ابتدائی معلومات اور رازوں کو اپنے اہلِ خانہ کو نہ بتائے تاکہ وہ اس سے مالی فوائد حاصل نہ کرسکیں۔

اگر کسی کمپنی کے شیئرز کے بارے میں وہ لکھ چکے ہیں یا لکھنے کا ارادہ کررہے ہیں تو براہِ راست یا کسی دوست اور ایجنٹ کے ذریعے اس کے شیئرز اور سیکیوریٹیز کی خرید و فروخت نہ کی جائے۔


خفیہ ذرائع

صحافیوں کی یہ اخلاقی ذمے داری ہے کہ وہ معلومات کے خفیہ ذرائع کا تحفظ کریں۔


فکسنگ یا دیگر جرائم کے مقدمات میں گواہان کو رقم کی فراہمی

قانونی اور عدالتی کارروائی شروع ہونے کے بعد کسی ایسے شخص کو رقم دی جائے یا نہ رقم کی پیشکش کی جائے جو گواہ ہو یا ممکنہ طور پر گواہ بن سکتا ہو۔ یہ پابندی اس وقت جاری رہنی چاہیے جب تک  پولیس مشتبہ شخص کو کسی فردِجرم کے بغیر غیرمشروط طورپر رہا نہ کردے یا ضمانت نہ ہوجائے یا عدالتی کارروائی ختم نہ ہوجائے، یا کورٹ میں اعترافِ جرم کرچکا ہو یا نہیں کیا ہو یا عدالت نے اس کا فیصلہ سنادیا ہو۔ اور جہاں عدالتی کارروائی ابھی شروع نہ ہوئی ہو لیکن مستقبل میں اس کے جاری ہونے کا امکان ہو تو ایڈیٹروں کو چاہیے کہ اگر کوئی شخص ممکنہ طور پر گواہ بن سکتا ہو تو اسے اس وقت تک ہرگز رقم نہ دیں اور نہ ہی اس کی پیشکش کریں جب تک معلومات کی عوامی مفاد میں شائع کرنے کی ضرورت پیش نہ آجائے یا رقم دینے کی بہت ذیادہ ضرورت نہ ہو۔

اس معاملے میں بھی یہ خیال رکھا جائے کہ گواہ کو دی جانے والی رقم گواہان کی گواہی اور ثبوت پر پر کسی بھی طرح اثر انداز نہ ہو ۔ کسی بھی طرح رقم کی ادائیگی مقدمے کے نتائج سے مشروط نہیں ہونی چاہیے۔


مجرموں کو رقم کی ادائیگی

کسی جرم کو عمومی طور پر منظرِ عام پر لانے کے لیے یا اس اسٹوری کو پروان چڑھانے کے لیے درکار ضروری تصاویر، معلومات، اور اسٹوری کے لیے رقم براہِ راست یا کسی ایجنٹ کے ہاتھوں اس مجرم یا اس کے ساتھیوں تک نہیں پہنچنی چاہیے جن میں اس کے اہلِ خانہ اور دوست بھی شامل ہیں۔

ایڈیٹرز اگر عوامی مفاد کے تحت رقم دے رہے ہیں تو اس کا جواز ظاہر کرنا ہوگا کہ اس میں عوامی مفاد کو مقدم رکھا گیا ہے اور اگر رقم دینے کے باوجود بھی عوامی فائدہ نہیں ہورہا تو بہتر ہے کہ اس مواد کو شائع نہ کیا جائے۔


عوامی مفاد مندرجہ ذیل عوامی مفادات ہوسکتے ہیں لیکن یہ صرف اسی تک محدود نہیں:

  • جرم کی شناخت اور بے نقاب کرنا یا سنجیدہ اور گھمبیر صورتحال سے پردہ اُٹھانا
  • عوامی صحت اور سلامتی کا تحفظ
  • کسی فرد یا ادارے کے بیان اور عمل سے عوام کو گمراہ ہونے سے بچانا
  • اظہارِ رائے کی آزادی خود ہی عوامی مفاد کا ایک حصہ ہے ۔
  • جب بھی عوامی مفاد پیشِ نظر ہو پریس کو ایسے ایڈیٹرز درکار ہوتے ہیں جو اس بات کا خیال رکھیں کہ جو کچھ وہ بیان کررہے ہیں یا شائع کرنے جارہے ہیں یا اسے شائع کرنے پر غور کررہے ہیں وہ کس طرح اور کیسے عوامی مفاد میں ہوگا ۔
  • اسپورٹس لنک عوامی دسترس میں موجود معلوماتی مواد کی مزید توسیع کے لیے کوشش کرتا رہے گا اور اسے مزید عوامی رسائی تک لائےگا۔
  • ایڈیٹرز 16 برس سے کم عمر کے بچوں کے مفادات کو عوامی مفادات پر مقدم رکھیں گے۔

Privacy Policy

At World Sports, accessible from www.worldsports.pk, one of our main priorities is the privacy of our visitors. This Privacy Policy document contains types of information that are collected and recorded by worldsports.pk and how we use it.

If you have additional questions or require more information about our Privacy Policy, do not hesitate to contact us.

This Privacy Policy applies only to our online activities and is valid for visitors to our website with regards to the information that they shared and/or collect in worldsports.pk. This policy is not applicable to any information collected offline or via channels other than this website.

Consent

By using our website, you hereby consent to our Privacy Policy and agree to its terms.

Information we collect

The personal information that you are asked to provide, and the reasons why you are asked to provide it, will be made clear to you at the point we ask you to provide your personal information.

If you contact us directly, we may receive additional information about you such as your name, email address, phone number, the contents of the message and/or attachments you may send us, and any other information you may choose to provide.

When you register for an Account, we may ask for your contact information, including items such as name, company name, address, email address, and telephone number.

How we use your information

We use the information we collect in various ways, including to:

  • Provide, operate, and maintain our website
  • Improve, personalize, and expand our website
  • Understand and analyze how you use our website
  • Develop new products, services, features, and functionality
  • Communicate with you, either directly or through one of our partners, including for customer service, to provide you with updates and other information relating to the website, and for marketing and promotional purposes
  • Send you emails
  • Find and prevent fraud

Log Files

worldsports.pk follows a standard procedure of using log files. These files log visitors when they visit websites. All hosting companies do this and a part of hosting services’ analytics. The information collected by log files include internet protocol (IP) addresses, browser type, Internet Service Provider (ISP), date and time stamp, referring/exit pages, and possibly the number of clicks.

These are not linked to any information that is personally identifiable. The purpose of the information is for analyzing trends, administering the site, tracking users’ movement on the website, and gathering demographic information.

Cookies and Web Beacons

Like any other website, worldsports.pk uses ‘cookies’. These cookies are used to store information including visitors’ preferences, and the pages on the website that the visitor accessed or visited.

The information is used to optimize the users’ experience by customizing our web page content based on visitors’ browser type and/or other information.

Google DoubleClick DART Cookie

Google is one of the third-party vendors on our site. It also uses cookies, known as DART cookies, to serve ads to our site visitors based upon their visit to www.worldsports.pk and other sites on the internet.

However, visitors may choose to decline the use of DART cookies by visiting the Google ad and content network Privacy Policy at the following URL – https://policies.google.com/technologies/ads

Advertising Partners Privacy Policies

You may consult this list to find the Privacy Policy for each of the advertising partners of worldsports.pk.

Third-party ad servers or ad networks uses technologies like cookies, JavaScript, or Web Beacons that are used in their respective advertisements and links that appear on worldsports.pk, which are sent directly to users’ browser.

They automatically receive your IP address when this occurs. These technologies are used to measure the effectiveness of their advertising campaigns and/or to personalize the advertising content that you see on websites that you visit.

Note that worldsports.pk has no access to or control over these cookies that are used by third-party advertisers.

Third Party Privacy Policies

worldsports.pk’s Privacy Policy does not apply to other advertisers or websites. Thus, we are advising you to consult the respective Privacy Policies of these third-party ad servers for more detailed information. It may include their practices and instructions about how to opt-out of certain options.

You can choose to disable cookies through your individual browser options. To know more detailed information about cookie management with specific web browsers, it can be found at the browsers’ respective websites.

CCPA Privacy Rights (Do Not Sell My Personal Information)

Under the CCPA, among other rights, California consumers have the right to:

Request that a business that collects a consumer’s personal data disclose the categories and specific pieces of personal data that a business has collected about consumers.

Request that a business delete any personal data about the consumer that a business has collected.

Request that a business that sells a consumer’s personal data, not sell the consumer’s personal data.

If you make a request, we have one month to respond to you. If you would like to exercise any of these rights, please contact us.

GDPR Data Protection Rights

We would like to make sure you are fully aware of all of your data protection rights.

Every user is entitled to the following:

The right to access – You have the right to request copies of your personal data. We may charge you a small fee for this service.

The right to rectification – You have the right to request that we correct any information you believe is inaccurate. You also have the right to request that we complete the information you believe is incomplete.

The right to erasure – You have the right to request that we erase your personal data, under certain conditions.

The right to restrict processing – You have the right to request that we restrict the processing of your personal data, under certain conditions.

The right to object to processing – You have the right to object to our processing of your personal data, under certain conditions.

The right to data portability – You have the right to request that we transfer the data that we have collected to another organization, or directly to you, under certain conditions.

If you make a request, we have one month to respond to you. If you would like to exercise any of these rights, please contact us.

Children’s Information

Another part of our priority is adding protection for children while using the internet. We encourage parents and guardians to observe, participate in, and/or monitor and guide their online activity.

worldsports.pk does not knowingly collect any Personal Identifiable Information from children under the age of 13.

If you think that your child provided this kind of information on our website, we strongly encourage you to contact us immediately and we will do our best efforts to promptly remove such information from our records.