نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری ۔ بابر اعظم کی بیٹھے بٹھاے ترقی

آئی سی سی نے ٹیسٹ پلئیرزرینکنگ جاری کردی جس کے تحت پاکستانی کپتان بے باز بابر اعظم ایک درجہ ترقی پاکر چوتھے نمبر پر آگئے۔

آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں آسٹریلیا کے بلے باز مارنوس لابو شین کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، انگلینڈ کے جوروٹ رینکنگ میں چوتھے سے دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں، اور آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ ایک درجے تنزلی کے ساتھ تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں، پاکستانی کپتان بابراعظم ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر پہنچ چکے ہیں، جب کہ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن دو درجے تنزلی کے ساتھ پانچویں نمبر دھکیل دیئے گئے ہیں۔

آئی سی سی ٹیسٹ پلئیرز کے بہترین بولرز میں آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنزپہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، ان کے بعد بھارت کے روی چندرن ایشون کی دوسری پوزیشن ہے، نیوزی لینڈ کے کائل جیمیسن دو درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آ چکے ہیں جب کہ بھارت کے جسپریت بھمرا ایک درجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں پاکستان کے مایہ ناز بولر شاہین آفریدی کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے اور وہ اب پانچویں نمبر پر موجود ہیں، جب کہ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن دو درجے ترقی کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

Check Also

کراچی کنگزکی فتح نے پلے آف ٹیموں پر بجلیاں گرادیں

کراچی کنگز نے لاہورقلندرزکے خلاف اپنے سیکنڈلاسٹ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد فتح حاصل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔