بابراعظم اور رضوان نے پارٹنرشپ کے3 عالمی ریکارڈزبناڈالے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹاپ آرڈر بیٹرز محمد رضوان اور بابراعظم نے آئرلینڈکے خلاف سیریزکے آخری میچ میں 74 بالز پر 139 رنزکی شراکت قائم کرکے نہ صرف پاکستان کو سیریز جتوائی بلکہ خود بھی پارٹنرز شپس کے تین بڑے ریکارڈز بناڈالے۔

3 ہزار شراکتی رنز کا نیا ریکارڈ

بابراعظم اور رضوان دُنیاکی واحد جوڑی بن گئے ہیں جو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ تاریخ میں کسی بھی وکٹ پر یعنی مجموعی طورپر تین ہزار رنز جوڑنے میں کامیاب رہے۔

گزشتہ میچ میں 139رنزکی شراکت کی بدولت بابراعظم اور رضوان کے مجموعی شراکتی رنزکی تعداد 3095ہوگئی ہے جن کے بعد صرف بالبرنی اور پال اسٹرلنگ ہی دُنیاکی دوسری ایسی جوڑی ہیں جو 2 ہزار شراکتی رنزبناسکے ہیں۔

سب سے زیادہ سنچری شراکتیں

بابراعظم اور محمد رضوان نے دوسرا اہم ریکارڈ یہ قائم کیا کہ وہ دُنیاکی پہلی جوڑی بن گئے ہیں جنہوں نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں دس سنچری شراکتیں قائم کی ہیں جوکہ کسی بھی دوسری جوڑی سے دوگنی سنچری شراکتیں ہیں۔

بابراعظم اور محمد رضوان کی دس سنچری شراکتوں کے بعد بھارت کے روہت شرما اور لوکیش راہول نے پانچ سنچری شراکتیں قائم کی ہیں۔

ریکارڈ ففٹی پلس شراکتیں

محمد رضوان اور بابراعظم کے درمیان قائم ہونے والی یہ 23ویں ففٹی پلس شراکت تھی جس میں 10 سنچری اور 13 ففٹی شراکتیں شامل ہیںجوکہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں دُنیاکی کسی بھی جوڑی کی سب سے زیادہ ففٹی پلس شراکتیں ہیں۔

بابراعظم اوررضوان کی ریکارڈ 23 ففٹی پلس شراکتوں کے بعد آئرلینڈکے بالبرنی اور پال اسٹرلنگ نے 16 جبکہ روہت شرما اور لوکیش راہول نے 15 ففٹی پلس شراکتیں قائم کی ہیں۔

بابراعظم اور محمد رضوان سمیت پاکستان ٹیم کے نئے ریکارڈزکی تفصیل اس ویڈیو میں ملاحظہ کریں

Check Also

5 ٹی ٹوئنٹی کی پاک نیوزی لینڈ سیریزکا شیڈول جاری

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کے شیڈول کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔