Breaking News

آئرلینڈکوشکست، پاکستان کی سپر8تک جانا آسان ہوگیا

نیویارک میں پاکستان اور بھارت کے میچ سے قبل اسی گرائونڈ سے پاکستان کو بڑی خوشخبری مل گئی ہے جہاں کینیڈا نے آئرلینڈکو اپ سیٹ شکست دیکرپاکستان کی سپر8 میں رسائی قدرے آسان کردی ہے۔

ٹورنامنٹس میں معمول کے مطابق کینیڈا اور آئرلینڈ دونوں ٹیموں کے ٹاپ آرڈربیٹرز ناکام ہوئے۔ کینیڈا کے ٹاپ 4 بیٹرز مجموعی طورپر 125 کے اسٹرائک ریٹ سے 36 گیندوں پر صرف 45 رنز بناسکے۔

پاکستان ٹیم کن 3 راستوں سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپرایٹ میں کیسے جاسکتی ہے؟ سیناریو جانیئے

نکولس کرٹن نے 35 گیندوں پر 49 جبکہ شریاس مووا نے 37 رنزبناکر کینیڈا کا مجموعی اسکور 137/7 تک پہنچانے میں کلیدی کردار اداکیا۔

138 رنزکے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آئرلینڈکا ٹاپ آرڈربری طرح ناکام رہا۔جن کے ٹاپ 5 بیٹرز63 گیندوں پر 74.60 کے اسٹرائک ریٹ سے صرف 47 رنز بناسکے۔

جارج ڈوکریل نے 30 اور مارک ادیر نے 34 رنز ضرور بنائے تاہم وہ اپنی ٹیم کو 12 رنزکی شکست سے نہ بچاسکے۔

پاکستان کا فائدہ:

آئرلینڈکے خلاف کینیڈا کی فتح سے پاکستان ٹیم گروپ اے میں پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبرپر جانے سے بچ گئی جو کہ نفسیاتی طورپر الگ ہزیمت ہوتی ہے جبکہ اب آئرلینڈکے ہارجانے سے پاکستان کو سپر8 میں جانے کی ایک رکاوٹ ختم ہوگئی ہے۔

اب آئرلینڈ کے پاس چانس نہ ہونےکے برابر ہے جس کے باقی دو میچز پاکستان اور میزبان امریکہ کے خلاف ہیں۔

پاکستان ٹیم کا سپرایٹ میں جانے کا راستہ اب کیسے آسان ہوگیاہے، جانئیے اس ویڈیو رپورٹ میں (کلک کریں)

Check Also

عمراکمل کی بیگم کا دعویٰ،جھوٹا یا سچا؟

عمر اکمل کی بیگم کا دعویٰ ہے کہ پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں اُس کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔