ورلڈ اسپورٹس نیوز

ایک اور اپ سیٹ، افغانستان نے نیوزی لینڈکیخلاف تاریخ رقم کردی

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ مقابلوں کے حیران کن نتائج کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکہ نے پاکستان کو شکست دی تو اب افغانستان نے نیوزی لینڈکو ہراکر نئی تاریخ رقم کردی ہے۔ افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے شاندار پلاننگ اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔ پاورپلے میں گوکہ صرف 44 رنزبنائے مگر کوئی وکٹ نہ گرنے دی ۔ …

مزید پڑھیں »

آئرلینڈکوشکست، پاکستان کی سپر8تک جانا آسان ہوگیا

نیویارک میں پاکستان اور بھارت کے میچ سے قبل اسی گرائونڈ سے پاکستان کو بڑی خوشخبری مل گئی ہے جہاں کینیڈا نے آئرلینڈکو اپ سیٹ شکست دیکرپاکستان کی سپر8 میں رسائی قدرے آسان کردی ہے۔ ٹورنامنٹس میں معمول کے مطابق کینیڈا اور آئرلینڈ دونوں ٹیموں کے ٹاپ آرڈربیٹرز ناکام ہوئے۔ کینیڈا کے ٹاپ 4 بیٹرز مجموعی طورپر 125 کے اسٹرائک ریٹ …

مزید پڑھیں »

7پاکستانی کرکٹرز لنکا پریمیئرلیگ 2024 میں منتخب

لنکا پریمیئرلیگ کے پانچویں ایڈیشن میں پاکستانی پلیئرزکی تعداد میں نمایاں کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ گزشتہ سیزن میں مجموعی طورپر 15 پاکستانی کرکٹرز لنکا پریمیئرلیگ 2023 کا حصہ بنے تھے۔ ایل پی ایل کے رواں سیزن کیلئے صرف سات پاکستانی کرکٹرزکو خریدا گیاہے جن میں اعظم خان، شاداب خان اور افتخار احمد کو 50 ہزار امریکی ڈالرز یعنی پاکستانی …

مزید پڑھیں »

عمراکمل کی بیگم کا دعویٰ،جھوٹا یا سچا؟

عمر اکمل کی بیگم کا دعویٰ ہے کہ پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں اُس کے شوہر کا اسٹرائک ریٹ اور ایوریج کسی اور بلے باز کی نہیں۔ پاکستان اُس جیسا مڈل آرڈربیٹسمین نہیں پیدا کرسکا انہوں نے یہ دعویٰ ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو میں کیا ہے تفصیل کیلئے یہاں کلک کریں عمراکمل کی بیوی دعویٰ تو یہ کررہی ہیں …

مزید پڑھیں »

2024 میں پاکستان کے بہترین ٹی ٹوئنٹی اوپنرز کون؟

پاکستان میں نام نہاد مبصرین ہمیشہ ہی بابراعظم اور محمد رضوان کے اسٹرائک ریٹ پر تنقید کرتے ہیں اور صائم ایوب، محمد حارث، صاحبزادہ فرحان کو پاکستان ٹیم کے مسائل کا حل سمجھتے ہیں لیکن یہ ’’تجربہ‘‘ کرنے کے بعد جو نتائج سامنے ہیں، اُن میں 2024 میں پاکستانی اوپنرز میں اسٹرائک ریٹ اور ایوریج میں بابراعظم اور محمد رضوان …

مزید پڑھیں »

بابراعظم اور رضوان کے رن ریٹ کا ’’رولا‘‘ بھی ختم

حالیہ دنوں میں حقائق سے ناواقف کچھ نام نہاد کرکٹ مبصرین نے بابراعظم اور محمد رضوان کی بیٹنگ کو تنقید کا نشانہ بنایا، خصوصاً اسٹرائک ریٹ کے حوالے سے بہت تنقید کی گئی جو حقیقت کے بالکل برعکس تھی۔ اس کا اندازہ یہاں سے لگایا جاسکتاہے کہ 2022سے اب تک محمد رضوان اور بابراعظم کی اوپننگ جوڑی نے 7.74کے رن ریٹ …

مزید پڑھیں »

بابراعظم اور رضوان نے پارٹنرشپ کے3 عالمی ریکارڈزبناڈالے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹاپ آرڈر بیٹرز محمد رضوان اور بابراعظم نے آئرلینڈکے خلاف سیریزکے آخری میچ میں 74 بالز پر 139 رنزکی شراکت قائم کرکے نہ صرف پاکستان کو سیریز جتوائی بلکہ خود بھی پارٹنرز شپس کے تین بڑے ریکارڈز بناڈالے۔ 3 ہزار شراکتی رنز کا نیا ریکارڈ بابراعظم اور رضوان دُنیاکی واحد جوڑی بن گئے ہیں جو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل …

مزید پڑھیں »

پاکستان آنیوالا کیوی اسکواڈ کمزور یا مضبوط؟

نیوزی لینڈنے جیسے ہی دورۂ پاکستان کیلئے اپنے پندرہ رکنی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کیاہے، پاکستان میں کمزورکیوی ٹیم، کمزور کیوی ٹیم کا شور سا مچ گیا ہے۔ گوکہ پاکستان آنے والے کیوی اسکواڈمیں کم وبیش 10 ایسے پلیئرزنہیں ہیں جنہیں آپ نامور پلیئر کہہ سکتے ہیں مگرایسا نہیں کہ وہی ٹاپ پرفارمرزتھے اور منتخب کیوی اسکواڈباصلاحیت نہیں ہے۔ حقیقت …

مزید پڑھیں »

زلمی بمقابلہ سلطانز: آج کوالیفائر میں کس کا پلڑا بھاری؟

دونوں ٹیموں کے بیٹنگ اور بولنگ اسٹرنتھ کیاہے، کون سی ٹیم آج کا میچ جیتنے کیلئے فیورٹ ہے؟ تفصیلی جائزہ پاکستان سپرلیگ 2024 کا کوالیفائرمیچ آج کراچی میں ٹاپ 2 ٹیموں ملتان سلطانز اور پشاورزلمی کے مابین کھیلا جائے گا۔ کوالیفائرمیں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم براہ راست پی ایس ایل 9 کے فائنل میں پہنچ جائے گی جبکہ ہارنے …

مزید پڑھیں »

5 ٹی ٹوئنٹی کی پاک نیوزی لینڈ سیریزکا شیڈول جاری

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 14 اپریل سے پاکستان کا دورہ کرے گی جس میں وہ پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے گی۔ سیریز کے تین میچز 18، 20 اور 21 اپریل کو راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جس …

مزید پڑھیں »