وہ منفرد ریکارڈ جو پاکستان اور ویسٹ انڈیزکے علاوہ کسی کے پاس نہیں

پاکستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان آج تاریخ کا 136واں ون ڈے انٹرنیشنل میچ ملتان میں کھیلا جائے گا جو سیریزکا دوسرا ون ڈے میچ ہوگا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیزکو ون ڈے ہسٹری کا منفرد اور حیران کن اعزاز حاصل ہے جوکہ بغیر کوئی میچ بے نتیجہ کئے سب سے زیادہ میچز کھیلنے کا ریکارڈ ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے 135میں سے ایک بھی میچ بارش یا کسی اور وجہ سے ختم نہیں ہوا یعنی نامکمل نہیں رہا البتہ تین میچز ٹائی ضرور ہوئے ہیں تاہم ٹائی میچز مکمل میچز کہلاتے ہیں۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیزکے علاوہ مدمقابل آنے والی ٹیموں کی ایک بھی ایسی جوڑی نہیں جن کے درمیان چھ سے زائد میچز کھیلے گئے ہیں اور اُن میں سے کوئی میچ بے نتیجہ نہ رہا ہو۔

Check Also

بابراعظم اور رضوان کے رن ریٹ کا ’’رولا‘‘ بھی ختم

حالیہ دنوں میں حقائق سے ناواقف کچھ نام نہاد کرکٹ مبصرین نے بابراعظم اور محمد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔