پاکستان آنیوالا کیوی اسکواڈ کمزور یا مضبوط؟

نیوزی لینڈنے جیسے ہی دورۂ پاکستان کیلئے اپنے پندرہ رکنی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کیاہے، پاکستان میں کمزورکیوی ٹیم، کمزور کیوی ٹیم کا شور سا مچ گیا ہے۔

گوکہ پاکستان آنے والے کیوی اسکواڈمیں کم وبیش 10 ایسے پلیئرزنہیں ہیں جنہیں آپ نامور پلیئر کہہ سکتے ہیں مگرایسا نہیں کہ وہی ٹاپ پرفارمرزتھے اور منتخب کیوی اسکواڈباصلاحیت نہیں ہے۔

حقیقت میں دیکھا جائے تو پاکستان آنے والا کیوی اسکواڈ ٹاپ پرفارمرز پر مشتمل ہے بجائے اس کے، کہ بڑے ناموں پر مشتمل ہے۔

اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ 023 سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں کم ازکم 100 رنزبنانے والے پانچ کیوی بیٹرز جنہوں 139 سے زائد اسٹرائک ریٹ سے رنز کئے ہیں، اُن میں سے ماسوائے راچن راویندرا کے ، باقی سبھی دورہ پاکستان کیلئے نیوزی لینڈ اسکواڈمیں موجود ہیں۔

2023 سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں جن9 کیوی بولرزنے 10پلس وکٹیں حاصل کی ہیں، اُن میں سے 5پاکستان آنے والے کیوی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

Check Also

کراچی کنگزکی فتح نے پلے آف ٹیموں پر بجلیاں گرادیں

کراچی کنگز نے لاہورقلندرزکے خلاف اپنے سیکنڈلاسٹ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد فتح حاصل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔